BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 February, 2006, 10:58 GMT 15:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی ٹیم کی انسانی ہمدردی

 محمد قاسم اپنی بچی کے ہمراہ
پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر محمد قاسم اپنی بچی کے ہمراہ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر محمد قاسم کی بچی کے اخراجات کے لیئے ٹیم کی طرف سے ہرماہ دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

محمد قاسم ان دنوں کینسر میں مبتلا ہیں۔ انضمام الحق نے اس سے پہلے بھی محمد قاسم کے علاج کے لیئے دو مواقع پر ایک لاکھ اور دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

ہفتے کو انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ پاکستانی ٹیم کی طرف سے محمد قاسم کی بچی کے اخراجات کے لیئے ہرماہ دس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

اولمپکس اور ورلڈ کپ سمیت متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں چھ سال پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد قاسم کے سینے پر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے چوٹ لگی تھی جس نےگلٹی کی شکل اختیار کر لی اور بعد میں پتہ چلا کہ یہ کینسر ہے۔

محمد قاسم علاج کے لیئے امریکہ بھی گئے تھے لیکن چند روز قبل ان کی حالت بہت بگڑ چکی ہے اور ڈاکٹرز نے بھی مایوسی ظاہر کردی ہے جس کے بعد قاسم گوجرہ چلے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد