BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اب تو بس اعتماد بحال کرنا ہے‘

انضمام الحق
’ کھلاڑیوں کو غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا‘
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے تسلیم کیا ہے کہ اتوار کو کراچی میں ہونے والے پانچویں اور آخری ون ڈے میں ان پر بہت زیادہ دباؤ ہوگا۔اگرچہ وہ سیریز ہار چکےہیں لیکن ان کی پوری کوشش ہوگی کہ جیت سے اعتماد بحال کیا جائے۔ان کے حریف کپتان راہول ڈراوڈ بھی جیت پر دورے کو ختم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
پاکستانی ٹیم نے دو ہفتے پہلے اسی نیشنل اسٹیڈیم میں اپنی سب سے بڑی ٹیسٹ کامیابی حاصل کی تھی لیکن پاکستانی کپتان کھلے دل سے اعتراف کرتے ہیں کہ ون ڈے سیریز میں بھارتی ٹیم نے انہیں آؤٹ کلاس کیا جسے نہ سراہنا زیادتی ہوگی۔

سابق پاکستانی کرکٹرز کے تنقیدی طوفان کے بارے میں انضمام الحق کہتے ہیں کہ پچھلے ڈیڑھ دو سال سے ٹیم اسی بیٹنگ آرڈر کے ساتھ کامیابی حاصل کرتی آئی ہے۔

اس عرصے میں یہ پہلی سیریز ہاری ہے۔ بحیثیت کپتان اتنے لوگوں کی رائے پر عمل کرنا ان کے لیئے بہت مشکل ہے۔

اب انضمام کی باری ہے
 ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد تنقیدوں کا رخ میری طرف تھا لیکن اب پاکستانی ٹیم اس کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔ برصغیر میں یہ عام سی بات ہے کہ ایک دن آپ ہیرو ہیں لیکن شکست سب کچھ بھلادیتی ہے۔
راہول ڈراوڈ

انضمام الحق نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ وہ سیریز میں سپر سب کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سپر سب کا فائدہ ٹاس جیتنے والی ٹیم کو ہی ملتا ہے اسی لیئے وہ اس بات کے حق میں رہے ہیں کہ ٹاس کے بعد سپر سب کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے۔

پاکستانی کپتان کے مطابق آخری دو میچوں میں ٹاس اہم تھا لیکن دونوں ٹیموں کے درمیان بنیادی فرق فیلڈنگ کا رہا۔

بھارتی کپتان راہول ڈراوڈ کہتے ہیں کہ دورے کے چند دن بہت مشکل رہے لیکن کراچی ٹیسٹ ہارنے کے باوجود ان کی ٹیم کو خود پر بہت زیادہ اعتماد تھا۔

ڈراوڈ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد تنقیدوں کا رخ ان کی طرف تھا لیکن اب پاکستانی ٹیم اس کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔ برصغیر میں یہ عام سی بات ہے کہ ایک دن آپ ہیرو ہیں لیکن شکست سب کچھ بھلادیتی ہے۔

ڈراوڈ کے خیال میں بڑی ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی بڑی اہمیت رکھتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ورلڈ کپ کی تیاری کےلیئے ٹیم کا سفر صحیح سمت میں جاری ہے۔

راہول ڈراوڈ
سیریز کا آخری میچ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے: راہول ڈراوڈ

بھارتی کپتان اس تاثر کو رد کرتے ہیں کہ بھارتی ٹیم صرف ون ڈے کی اچھی سائیڈ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے مقابلے میں ون ڈے میں آپ کے پاس کئی راستے ہوتے ہیں اور صورتحال کے مطابق آپ فیصلے کرتے ہیں اور تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں۔

سیریز میں باؤنڈریز چھوٹی ہونے کے بارے میں راہول ڈراوڈ کہتے ہیں کہ اس سے اسپنرز کا کردار ختم ہوکر رہ گیا ہے حالانکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ون ڈے کرکٹ میں اسپنرز کا کردار بہت اہم ہے اس سلسلے میں انیل کمبلے، ہربھجن سنگھ، شین وارن اور مرلی دھرن کی مثالیں سامنے ہیں لیکن باؤنڈری چھوٹا کرنا انہیں ختم کرنے کے مترادف ہے۔

راہول ڈراوڈ سپر سب کے قانون کے سلسلے میں انضمام الحق جیسے خیالات رکھتے ہیں کہ سپر سب کا فیصلہ ٹاس کے بعد ہونا چاہئے۔

تماشائی خوشکراچی کی فتح
انیس سال بعد انڈیا سے ٹیسٹ سیریز کا جیتا
سہواگخطرناک سہواگ
پاکستان کو وریندر سہواگ سے خطرہ ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد