BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 February, 2006, 15:59 GMT 20:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’انضمام کےفیصلے سے حیران ہوں‘

راہول ڈراوڈ
راہول ڈراوڈ کو پاکستان کے فیصلے پر حیرانی ہوئی ہے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان راہول ڈراوڈ نے راولپنڈی کی وکٹ پر اپنی حریف ٹیم کے پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔

میچ کے بعد پریس سے بات کرتے ہوئے راہول ڈروڈ نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ سپر سب کے طور پر بیٹسمین رکھنے کی بھی یہی وجہ تھی کہ اگر وہ پہلے فیلڈنگ کرتے تو اپنا سپر سب بیٹسمین استعمال کر سکتے تھے۔

راہول ڈراوڈ نے کہا کہ وہ اس فتح کا سہرا پوری ٹیم کے سر باندھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم نے دوسرے ایک روزہ میں زبر دست کھیل پیش کیا اور کھلاڑیوں نے کھیل کے ہر شعبے میں اچھی کارکردگی دکھائی اور بالرز نے پاکستانی کھلاڑیوں کو اتنے سکور میں آؤٹ کر دیا جو آسانی سے پورا کر کیا جا سکتا تھا۔

راہول ڈراوڈ نے کہا کہ فیلڈنگ بھی مثالی تھی انہوں نے پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کیا جس نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔

راہول ڈراوڈ نے کہا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ دو سو پینسٹھ کا ہدف وہ پورا کر سکتے تھے اور سہواگ نے ایک اچھا آغاز فراہم کیا اور جب بھی سہواگ اچھا کھیلتے ہیں تو ہماری ٹیم کو اس کا فائدہ ہوتا ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ سیریز کو 1-1 برابر کرنے سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے لیکن اگلے میچز جیتنے کے لیے اچھا کھینا ہو گا۔

شعیب ملک کے خلاف آبسٹرکٹنگ دا فیلڈ کی اپیل نہ کرنے کے بارے میں راہول کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں شعیب ملک نے جان بوجھ کر فیلڈ آبسٹرکٹ نہیں کی اس لیے میں نے اپیل نہیں کی۔

میچ کے دوران تماشائیوں کی جانب سے ایک دو بار میدان میں بھارتی کھلاڑیوں پر چیزیں پھینکنے کے عمل پر راہول ڈراوڈ نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دوسروں کا مزہ خراب کرنے کے لیے ایسی حرکتیں کرتے ہیں لیکن ایسے لوگ اقلیت میں ہیں ۔

راہول ڈراوڈ پاکستان میں بھارتی ٹیم کی سکیورٹی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

پاکستان کی ٹیم کے غیر ملکی کوچ باب وولمر نے کہا کہ دوسرے ایک روزہ میں شکست کی وجہ ان کی ٹیم کی ناقص کارکردگی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہار میں ایک بڑی وجہ شعیب ملک اور محمد یوسف کا رن آؤٹ ہونا تھا۔

اسی بارے میں
آؤٹ ہونے کے طریقے
07 February, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد