آؤٹ ہونے کے طریقے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرکٹ کے قوانین کے تحت امپائر کسی بھی بیٹسمین کو اس وقت آؤٹ قرار دے سکتا ہے جب اسے لگے کہ بیٹنگ کرنے والا کسی فیلڈر کے سامنے آ گیا ہے جو اس کا کیچ پکڑنے والا تھا یا اسے رن آؤٹ کرنے والا تھا۔ لیکن اس طرح کی آبسٹرکشن یا فیلڈر کے سامنے آمنے کو واضح طور پر دیکھا جا سکے اور یہ بالکل صاف ظاہر ہو کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا۔ اس طرح کا آؤٹ ہونا ایک عام بات نہیں اور اس کی مثالیں بہت کم ہی دیکھنے میں آتی ہیں۔ لیکن پھر بھی کبھی کبھار ایسا ہو جاتا ہے۔ تاہم پاکستانی کپتان انضمام الحق حال ہی میں اس طرح دو مرتبہ آؤٹ ہو چکے ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان حال ہی میں ہونے والی کرکٹ سیریز میں فیصل آباد ٹیسٹ میں ہارمیسن کی تھرو پر خود کو بچانے کی کوشش میں انضمام رن آؤٹ ہو گئے تھے۔ پیر کو پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں انڈیا کے خلاف ہونے والے ون ڈے میں بھی وہ اسی انداز میں آؤٹ ہوئے۔ وہ اس وقت اپنی کریز سے باہر تھے جب انہوں نے انڈیا کے کھلاڑی سریش رائنا کی طرف سے پھینکی گئی تھرو کو اپنے بیٹ سے روکا۔ انڈیا کے فیلڈروں کی اپیل پر امپائر نے پاکستانی کپتان کو آؤٹ قرار دے دیا۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||