وریندر سہواگ سے خطرہ ہے : انضمام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ون ڈے سیریز میں پاکستان کو اچھے آل رونڈروں کی وجہ بھارت سے تھوڑی سی برتری حاصل ہے لیکن پاکستان کو جیتنے کے لیے وریندر سہواگ کو جلد آؤٹ کرنا ہو گا۔ انضمام الحق نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے چانسز ایک جیسے ہیں لیکن پاکستان کے پاس شاہد آفریدی ، شعیب ملک ، عبد الرزاق اور رانا نوید الحسن کی شکل میں اچھے آل رونڈر موجود ہیں جو کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ چاروں آل رونڈر اپنے شعبے کے بہترین کھلاڑی ہیں اور دنیا کی کسی ٹیم کو بھی ان سے خطرہ ہو سکتا ہے۔ انضمام الحق جو فیصل آباد اور کراچی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کی وجہ کھیل نہیں سکے تھے اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور سوموار سے شروع ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں حصہ لیں گے۔ انضمام الحق نے کہا کہ موجودہ سیریز کے تین ون ڈے میچ دن کی روشنی میں کھیلے جائیں گے اور صبح کی نمی میچوں کے نتائج پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ انضمام الحق کے مطابق جو ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے تین سو رنز سکور کر لے گی اس کی جیت کے امکانات زیادہ ہوں گے۔ انضمام الحق نے کہا کہ کرکٹ کی بدلتے ہوئے قوانین کی موجودگی میں کوئی سکور بھی محفوظ تصور نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کے باوجود اگر ان کی ٹیم تین سو سکور کرنے میں کامیاب ہو گئی تو وہ سمجھیں گے کہ ان کا پچاس فیصد کام مکمل ہو گیا۔ انضمام الحق نے کہا پاکستان کو بھارت کے اوپننگ بیٹسمین وریندر سہواگ سے خطرہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مخالف کپتان چاہے گا کہ وریندر سہواگ جتنے جلدی ہو سکے واپس پویلین چلیں جائیں۔ انضمام الحق کے مطابق وریندر سہواگ کسی بھی بولنگ لائن کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر وہ زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر جائیں تو نہ صرف سکور تیزی سے ہوتا ہے بلکہ وہ بولروں کی لائن اور لینتھ بھی خراب کر دیتے ہیں۔ |
اسی بارے میں بھارت اور پاکستان اے کا میچ برابر09 January, 2006 | کھیل کراچی میچ کے لیے سخت سکیورٹی 15 December, 2005 | کھیل سنسنی خیز میچ، پاکستان کی فتح19 December, 2005 | کھیل موسم: ’چھ دن کا میچ ہونا چاہیے‘15 January, 2006 | کھیل ریکارڈ نہ بن سکا، میچ ڈرا17 January, 2006 | کھیل اکمل اور رزاق میچ چھین کر لے گئے01 February, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||