انیس سال بعد سیریز کی جیت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی ٹیسٹ میچ جیت کر پاکستان نے بھارت کے خلاف انیس سال کے بعد ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔ انیس سال پہلے پاکستان کی ٹیم نے عمران خان کی کپتانی میں بھارتی ٹیم کو پانچ ٹیسٹ میچ کی سیریز میں 0-1 سے شکست دی تھی جبکہ باقی چار میچز ڈرا ہوئے تھے۔ اس سیریز میں بنگلور میں 13 سے 17 مارچ سنہ 1987 میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو سولہ رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں بھارت کے سپن بالرز کو مدد دینے والی وکٹوں پر پاکستانی سپنرز کا جادو چلا اور پاکستانی سپن بالروں اقبال قاسم اور توصیف احمد نے چار چار وکٹیں لے کر بھارت کو دوسری انگز میں 204 پر آؤٹ کر دیا۔ موجودہ پاک بھارت سیریز کے کراچی ٹیسٹ میں 341 رنز سے پاکستان کی فتح سکور کے لحاظ سے تو پاکستان کی سب سے بڑی فتح ہے لیکن اس سے پہلے پاکستان نے بھارت کے خلاف 1982 میں ایک انگز اور چھیاسی رنز سے کامیابی حاصل کی تھی اور یہ ٹیسٹ میچ بھی کراچی ہی میں کھیلا گیا تھا۔ بدھ کے روز ختم ہونے والے ٹیسٹ میچ کی فتح میں جیسے فاسٹ بالر محمد آصف کا کردار اہم رہا اسی طرح 1982 میں کراچی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں جیت کا سہرا عمران خان کے سر بندھتا ہے، جنہوں نے ساٹھ رنز دے کر آٹھ بھارتی کھلاڑیوں کو پیولین کی راہ دکھائی اور انڈیا کی ٹیم کو ایک سو ستانوے رنز بنانے کے بعد آؤٹ کر دیا اور اس طرح میچ ایک انگز اور چھیاسی رنز سے جیت لیا۔
عمران خان کی یہ کارکردگی بھارت کے خلاف کسی بھی پاکستانی بالرکی بہترین کارکردگی ہے۔ عمران خان اس میچ میں گیارہ وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔ 83-1982 میں پاکستان میں کھیلی جانے والی چھ ٹیسٹ میچز کی اس سیریز میں پاکستان نے 0-3 سے فتح حاصل کی جبکہ تین ٹیسٹ ڈرا ہوئے تھے۔ بھارت کے شہر دہلی میں 53-1952 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ سے لے کر دونوں ملکوں کے درمیان اب تک 56 ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں 36 میچ ڈرا ہوئے اور کراچی میں جیتے گئے ٹیسٹ میچ سمیت بارہ میچز پاکستان نے جیتے جبکہ بھارت کے حصے میں آٹھ ٹیسٹ میچوں کی جیت آئی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک چودہ ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکیں ہیں جن میں سے چار میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی، تین سیریز بھارت نے جیتیں جبکہ سات ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوئیں۔ پاکستان نے 99-1998 میں بھارت میں ہونے والی ایشین ٹیسٹ چمپئن شپ کے تحت ہونے والے ایک ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پہلی کامیابی پاکستان میں79-1978 میں کھیلی جانے والی تین میچوں میں سے دو میچ جیت کر حاصل کی جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔ |
اسی بارے میں پاکستان کراچی ٹیسٹ جیت گیا01 February, 2006 | کھیل مزید 100 رنز کے بعد ڈکلئر: انضمام 01 February, 2006 | کھیل انضمام اور کامران بہترین کھلاڑی31 January, 2006 | کھیل ڈراوڈ کو آؤٹ کرنا آسان ہے: آصف30 January, 2006 | کھیل گنگولی ون ڈے ٹیم سے باہر29 January, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||