ڈراوڈ کو آؤٹ کرنا آسان ہے: آصف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
محمد آصف نے ایک سال قبل آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں ٹیسٹ کرکٹ کی ابتدا کی تھی تو بغیر کسی وکٹ کے وہ میچ ان کے لیے خوشگوار ثابت نہیں ہوا تھا لیکن اب وہ پاکستانی ٹیم کا لازمی حصہ بننے کے لیے تیار ہوچکے ہیں۔ بولرز کا قتل عام کرنے والی اقبال اسٹیڈیم کی وکٹ پر اگرچہ محمد آصف کو صرف ایک وکٹ ملی تھی لیکن درست لائن لینتھ کے ساتھ بولنگ کرکے انہوں نے جو حوصلہ پایا تھا اس کا انعام انہیں کراچی ٹیسٹ میں مل گیا جہاں بولرز کے ساتھ تعاون پر آمادہ پچ پر وہ چار وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ محمد آصف نے کراچی ٹیسٹ میں وی وی ایس لکشمن، راہول ڈراوڈ، یوراج سنگھ اور ظہیرخان کو آؤٹ کیا۔ لکشمن جس گیند پر بولڈ ہوئے وہ حیران کن طور پر وکٹ پر پڑنے کے بعد اندر آئی تھی تاہم محمد آصف کو راہول ڈراوڈ جیسے بیٹسمین کو بولنگ کرنے اور آؤٹ کرنے میں مزا آتا ہے۔ آصف کہتے ہیں کہ سہواگ جیسے بیٹسمین بولرز کو لائن سیٹ نہیں کرنے دیتے جبکہ ڈراوڈ بولر کی لائن سیٹ کرادیتے ہیں اور جب بولر کی لائن سیٹ ہوجائے تو وہ بیٹسمین کو آؤٹ کرسکتا ہے۔ شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے چوبیس سالہ محمد آصف کا کہنا ہے سڈنی ٹیسٹ کھیلتے وقت انہیں بین الاقوامی کرکٹ کا کوئی تجربہ نہیں تھا لہذا وہ کامیابی حاصل نہ کرسکے لیکن اس کے بعد پاکستان اے کی طرف سے متعدد دوروں سے وہ اس بڑی کرکٹ کی اہمیت سے آشنا ہوئے اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف باغ جناح کے سہ روزہ میچ میں دس وکٹوں کی عمدہ کارکردگی نے بھی ان میں بے پناہ اعتماد پیدا کیا۔ محمد آصف کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ٹیسٹ میں انہوں نے اگرچہ صرف ایک وکٹ حاصل کی لیکن وہ اپنی بولنگ سے مطمئن تھے اور ان کا خیال تھا کہ اگر سپورٹنگ وکٹ ملی تو وہ وکٹیں حاصل کرسکتے ہیں۔ محمد آصف اپنی کامیابی کا کریڈٹ کپتان اور کوچ کو دیتے ہیں لیکن وہ وقار یونس کے بھی اتنے ہی شکرگزار ہیں جن کے مفید مشورے ان کے کام آئے ہیں۔ |
اسی بارے میں پاک بھارت سیریز کا فیصلہ کن مرحلہ28 January, 2006 | کھیل انضمام اور شیعب کھیلیں گے: وولمر27 January, 2006 | کھیل فیصل آباد ٹیسٹ بھی ڈرا ہو گیا25 January, 2006 | کھیل ریکارڈ نہ بن سکا، میچ ڈرا17 January, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||