انضمام اور شیعب کھیلیں گے: وولمر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر نے کہا کہ کپتان انضمام الحق اور فاسٹ بولر شعیب اختر کراچی ٹیسٹ میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ کپتان انضمام الحق فیصل آباد میں ہونے والے ٹیسٹ کے آخری تین دن کمر میں تکلیف کی وجہ سے میدان میں نہیں آئے۔شعیب اختر کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان کے گھٹنے میں تکلیف ہے۔ باب وولمر نے کہا کہ’ انضمام الحق اور شعیب اختر کھیلنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں اور مجھے کوئی ایسی وجہ نظر نہیں آتی کہ وہ کراچی میں ہونے والے میچ میں حصہ نہ لے سکیں‘۔ اوپنر شیعب ملک والد کی وفات کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔عمران فرحت کو سولہ رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ اپنےٹیسٹ کیرئر کا پھر سے آغاز کر سکیں گے۔ بھارتی ٹیم کے مینجر راج سنگھ ڈنگارپور نے کہا کہ وریندر سہواگ فیصل آباد میں پیٹ خراب ہونے کی وجہ پریشان رہے لیکن وہ کراچی ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ باب وولمر نے کراچی کی پچ کا معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ فیصلہ کن ہو گا۔ باب وولمر نے نیشنل سٹیڈیم کی پچ مخصوص کراچی کی وکٹ ہے جہاں پہلے دنوں میں فاسٹ بولروں کو مدد ملے گی جبکہ آخری دنوں میں سپنروں کو مدد ملے گی۔ |
اسی بارے میں پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی04 December, 2005 | کھیل ’اصل فرق شعیب اختر ثابت ہوئے‘03 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||