BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 December, 2005, 13:00 GMT 18:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جیت زلزلہ زدگان کے نام کرتا ہوں‘

شعیب اختر کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ملک اور ٹیم کے لئے کھیلتے رہے ہیں۔
شعیب اختر کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ملک اور ٹیم کے لئے کھیلتے رہے ہیں۔
طوفانی رفتار والے شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف سترہ وکٹوں کی شاندار کارکردگی کے بعد کہا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف جیت کو زلزلہ زدگان کے نام کرتے ہیں۔

شعیب اختر اپنی کامیابی تو خوش ہیں ہی لیکن ان کے مطابق انہیں زیادہ خوشی اس بات پر ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کو سیریز میں دو مرتبہ ہرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس کہتے ہیں کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا انہیں اب بھی افسوس ہے لیکن انہیں خوشی ہے کہ ان کی واپسی اچھی کارکردگی کے ساتھ ہوئی ہے۔

شعیب اختر یہ ماننے کے لئے تیار نہیں کہ کچھ عرصہ قبل ان کی کارکردگی غیرموثر رہی تھی اور اب وہ صحیح فارم میں آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر گزشتہ پندرہ ٹیسٹ میچوں کو دیکھا جائے تو کسی کو بھی ان کی اچھی کارکردگی کا اندازہ ہو جائے گا۔ شعیب اختر کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ملک اور ٹیم کے لئے کھیلتے رہے ہیں۔

لاہور ٹیسٹ کے آخری دن اپنی شاندار بولنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ وہ صبح ٹخنے کی شدید تکلیف سے دوچار تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے تیزرفتاری سے بولنگ کی۔

تیز رفتار گیندوں کےساتھ ساتھ سلو ڈلیوری کے موثر استعمال پر شعیب کہتے ہیں کہ معلوم نہیں دوسال سے انہوں نے سلو ڈلیوری کیوں چھوڑدی تھی۔

انگلش بیٹنگ کے بارے میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ایشیز میں انگریز بیٹسمینوں نے بڑا اسکور کیا لیکن اس سیریز میں پاکستان کی بولنگ ان پر حاوی رہی اور یہی انگلینڈ کی شکست کا بنیادی سبب بنی۔

اس سوال کے جواب میں کہ وسیم اکرم اور وقار یونس دونوں اینڈز سے بیٹسمینوں کے لئے خطرہ تھے جبکہ آپ اکیلے ہیں، شعیب اخترنے کہا کہ وہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے مشورے اور رہنمائی کی کمی محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہان تک موجودہ ٹیم کے بولنگ اٹیک کا تعلق ہے تو رانا نوید، محمد سمیع اور دانش کنیریا تینوں بولرز میچ ونرز ہیں۔

شعیب اختر کے مطابق ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد ریلکس نہیں ہونا چاہئے تاہم ان کے خیال میں پاکستان کو ون ڈے سیریز میں انگلینڈ پر برتری حاصل ہے۔

اسی بارے میں
آج کا کھلاڑی، شعیب ملک
29 November, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد