BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 December, 2005, 11:40 GMT 16:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی
انضمام الحق اور مائیکل وان
پاکستان دسمبر سن دو ہزار تین کے بعد پہلی بار سیریز جیتا ہے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے کامیابی کے بعد آئی سی سی چیمپین شپ ٹیبل میں پوزیشن تین درجے بہتر ہو گئی ہے۔

پاکستان اب ٹیسٹ کرکٹ میں آئی سی سی کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر ہے اور جنوبی افریقہ، سری لنکا اور نیوزی لینڈ سے آگے ہے۔ پاکستان اب بھارت سے نو پوائنٹ پیچھے ہے جو آئندہ سال فروری میں اس کا مد مقابل ہوگا۔

ٹیموں کی درجہ بندی
آسٹریلیا: 128 پوائنٹ
انگلینڈ: 113 پوائنٹ
بھارت: 112 پوائنٹ
پاکستان: 103 پوائنٹ
جنوبی افریقہ: 100 پوائنٹ
نیوزی لینڈ: 100 پوائنٹ
سری لنکا: 99 پوائنٹ
ویسٹ انڈیز: 73 پوائنٹ
زمبابوے: 27 پوائنٹ
بنگلہ دیش: 3 پوائنٹ
آئی سی سی

درجہ بندی میں آسٹریلیا ایک سو اٹھائیس پوائنٹ کے ساتھ پہلے اور انگلینڈ ایک سو تیرہ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے۔ درجہ بندی میں انگلینڈ کی پوزیشن کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد فرق نہیں پڑا لیکن اس کے چھ پوائنٹ کم ہو گئے ہیں۔

پاکستان کی یہ دسمبر دو ہزار تین کے بعد ٹیسٹ سیریز میں پہلی کامیابی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کی وجہ سے انضمام الحق، محمد یوسف اور شعیب اختر کی پوزیشن بھی بہتر ہوئی ہے۔

انضمام الحق بلے بازی کے شعبے میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ژاک کالس اور برائن لارا بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

محمد یوسف بھی لاہور ٹیسٹ میں ڈبل سنچری کی بدولت پہلے دس بلے بازوں میں آ گئے ہیں۔ وہ نویں پوزیشن پر ہیں۔

شعیب اختر بالروں میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اپنی پوزیشن تین درجے بہتر کی ہے۔ دانش کنیریا پندرھویں سے تیرھویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد اینڈریو فلنٹاف دنیا کے بہترین
آل راؤنڈر نہیں رہے جو اب ژاک کالس کا اعزاز ہے۔ فلنٹاف اب بھی ایک روزہ مقابلوں میں بہترین آل راؤنڈر ہیں۔

پہلی دس پوزیشنوں میں انگلینڈ کے واحد کھلاڑی مارکس ٹریسکوتھک ہیں جو آٹھویں نمبر پر ہیں۔ میتھیو ہوگارڈ کی دو پوزیشنیں کم ہوئی ہیں اور اب وہ بالروں میں بارھویں نمبر پر ہیں۔ سٹیفن ہارمیسن بھی دو پوزیشنیں نیچے آنے کے بعد پندرھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کے وکٹ کیپر کامران اکمل اٹھائیس پوزیشنیں بہتر کرتے ہوئے باسٹھویں نمبر پر پہنچے ہیں۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد