انضمام الحق کے آٹھ ہزار رن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد لاہور ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کےآٹھ ہزار رن بھی مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ لاہور ٹیسٹ شروع ہونے پر انہیں یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے پینتالیس رن درکار تھے۔ انہوں نے شان یوڈل کو چھکا مارکر آٹھ ہزار رن مکمل کیے۔ انضمام الحق سے قبل پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں آٹھ ہزار رن تک پہنچنے والے واحد کھلاڑی جاوید میانداد تھے جنہوں نے124 ٹیسٹ میچوں میں8832 رن بنائے تھے۔ انضمام الحق نے 8 ہزار رن اپنے105 ویں ٹیسٹ کی175 ویں اننگز میں مکمل کیے ہیں۔ انضمام الحق آٹھ ہزار رن تک پہنچے والے دنیا میں چودھویں کھلاڑی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا ایک سو اکیس ٹیسٹ میچوں میں11187 رن کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ آسٹریلیا کے ایلن بورڈر 11174 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے ہم وطن اسٹیو وا نے10927، بھارت کے سچن تندولکر نے10134 اور سنیل گاوسکر نے10122 رن بنائے ہیں۔ انگلینڈ کے گراہم گوچ 8900، پاکستان کے جاوید میانداد 8832، ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز 8540، انگلینڈ کے الیک اسٹیورٹ 8463، ڈیوڈ گاور 8231، جیف بائیکاٹ 8114، ویسٹ انڈیز کے سرگیری سوبرز 8032 اور آسٹریلیا کے مارک وا 8029 رن کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہیں۔ |
اسی بارے میں انضمام نےمیانداد کا ریکارڈ برابرکردیا21 November, 2005 | کھیل سست اوور ریٹ پر جرمانہ17 November, 2005 | کھیل انضمام الحق کے ستارے کیا کہتے ہیں18 November, 2005 | کھیل انضمام الحق، پلئر آف دی ڈے کیوں؟21 November, 2005 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||