BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کے تاریخ ساز انضمام
انضمام نے پہلی بار ایک ہی میچ کے دونوں اننگز میں سنچریاں بنائی ہیں
پاکستان کے کپتان انضام الحق نے انگلینڈ کے خلاف فیصل آباد ٹیسٹ کے آخری دن 24 ویں سنچری بنا کر پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک نئے ریکارڈ کا اضافہ کیا ہے۔

وہ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ میچوں میں 24 سنچریاں بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے یہ ریکارڈ ایک سو چار میچوں میں بنایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پہلی مرتبہ ایک ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے کا انفرادی اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

اس ٹیسٹ سے قبل پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے والے کھلاڑی جاوید میانداد تھے جنہوں نے ایک سو چوبیس میچ کھیل کر 23 سنچریاں بنائی تھیں۔

پاکستان کی طرف سے سنچریاں بنانے کے لحاظ سے سلیم ملک تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے ایک سو تین میچ کھیل کر 15 سنچریاں بنائی تھیں۔

محمد یوسف جنہیں لوگ آج بھی یوسف یوحنا کے نام سے زیادہ جانتے ہیں اب تک ساٹھ میچ کھیل کر 13 سنچریاں بنا چکے ہیں۔

حنیف محمد کی 12 سنچریاں ہیں جو انہوں نے پچپن میچ کھیل کر بنائیں۔

اعجاز احمد کی بھی 12 سنچریاں ہیں اور انہوں نے یہ سنچریاں ساٹھ میچوں میں بنائیں۔

پاکستان کی طرف سے 12 سنچریاں بنانے والے ایک اور کھلاڑی ظہیر عباس ہیں جنہوں نے اٹھہتر میچوں میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

سعید انور نے پاکستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے پچپن ٹیسٹ میچ کھیل کر 11 سنچریاں بنائی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد