انضمام نےمیانداد کا ریکارڈ برابرکردیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میں جب پاکستانی کپتان انضمام الحق نے اپنی سنچری مکمل کی تو انہوں نے جاوید میانداد کا پاکستان کے لیے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ جاوید میاں داد نے تیئیس سنچریوں کا ریکارڈ ایک سو چوبیس ٹیسٹ میچوں میں بنایا تھا جبکہ انضمام نے یہ کارنامہ صرف ایک سو چار ٹیسٹ میچوں میں سر انجام دیا ہے۔ اس موقع پر جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ’مجھے معلوم تھا کہ انضمام ریکارڈ قائم کریں گے کیونکہ وہ خداداد صلاحیت کے حامل کھلاڑی ہیں اور تیز بالروں کو اچھے طریقے سے کھیلتے ہیں‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ ریکارڈ برابر ہونے اور ٹوٹنے کے لیے ہی بنتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ یہ کارنامہ انضمام نے سرانجام دیا۔ میرا خیال ہے کہ وہ پاکستان کے لیے مزید کئی سنچریاں بنا سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس تجربہ اور ٹیلنٹ دونوں کی فراوانی ہے‘۔ انضمام الحق نے اب تک ایک سو چار ٹیسٹ میچوں میں سات ہزار آٹھ سو پچاسی رن بنائے ہیں جبکہ ون ڈے میچوں میں وہ گیارہ ہزار کے قریب رن بنا چکے ہیں۔ انضمام کے بارے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے میانداد کا کہنا تھا کہ’ جب وہ بین الاقوامی کرکٹ میں آئے تو مجھے یقین تھا کہ ان میں بہت آگے جانے کی صلاحیت موجود ہے اور انہوں نے پاکستان کے لیے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ وہ پاکستان کے بیٹنگ لائن اپ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں‘۔ | اسی بارے میں میچ کا دوسرا دن پاکستان کے نام21 November, 2005 | کھیل انضمام الحق کے ستارے کیا کہتے ہیں18 November, 2005 | کھیل مسکراہٹ کا وسیلہ پیر انضمام الحق ملتانی 16 November, 2005 | کھیل ملتان میں جیت کر بہت خوشی ہوئی: انضمام16 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||