ملتان میں جیت کر بہت خوشی ہوئی: انضمام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملتان میں انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر کپتان انضام الحق اس لیے بھی بہت خوش ہیں کہ انہوں نے اس ٹیسٹ سیریز کے دوران اپنے آبائی شہر میں برتری حاصل کر لی ہے۔ انضمام کی ٹیم اس میچ پر اپنی گرفت کھو چکی تھی لیکن آخری دن وہ میچ میں واپس آئی اور انگلینڈ کی نو وکٹیں گرا کر اس نے سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ ’ملتان کے سلطان‘ انضمام نے میچ ختم ہونے کے بعد کہا ’میں پورے ملتان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری سپورٹ کی۔ میرے لیے یہ بہت بڑی خوشی کی بات ہے کہ میں نے (اس سیریز کا) پہلا ٹیسٹ ملتان میں جیتا ہے۔ ہمارا ٹوٹل سکور کم تھا اور اس کا دفاع کرنا مشکل تھا لیکن بالروں اور فیلڈروں نے بہت اچھی کوشش کی۔‘
انضمام کا کہنا ہے ’ہمیں پتہ تھا کہ ٹوٹل کچھ بھی ہو، پانچویں دن اس پچ پر کھیلنا مشکل ہوگا۔ ہم نے سوچا کہ ہم انگلینڈ پر دباؤ بڑھاتے رہیں گے۔ بالروں نے اچھی لائن اور لینتھ کے ساتھ گیندیں کیں اور ابتدا ہی میں ہمیں تین وکٹیں مل گئیں جس سے ہمیں یقین ہوگیا کہ ہم یہ میچ جیت سکتے ہیں۔‘ انضمام کا کہنا تھا’میچ کے آخری دن ہماری ٹیم نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی میں اس سے بہت خوش ہوں۔ یہ ٹیم نوجوانوں کی ٹیم ہے اور لڑکوں میں لڑنے کا جذبہ ہے۔‘ دانش کنیریا جنہوں نے دوسری اننگز میں باسٹھ رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، کہتے ہیں کہ ان کی بالنگ دونوں اننگز میں مختلف تھی۔ پہلی اننگز میں انہوں نے ایک سو چھ رنز دے کر صرف ایک وکٹ لی تھی۔ ’مجھے پہلی اننگز میں مزا نہیں آیا۔ وکٹ بہت سست تھی اور بلے بازوں کے لیے میری گیندیں کھیلنا مشکل نہیں تھا لیکن آخری دن وکٹ میرے لیے مددگار بن گئی اور میں نے وکٹیں لیں۔‘ دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ اس جیت کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کا حوصلہ کافی بلند ہوگا کیونکہ انگلینڈ نے دنیا کی نمبر ون ٹیم آسٹریلیا کو کامیابی سے شکست دیا ہے۔ شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل نہ کئے جانے کے بارے میں سوال پر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ یہ آسان فیصلہ ہرگز نہ تھا کیونکہ حسن رضا کو جس نے حالیہ میچوں میں بڑا اسکور کیا تھا باہر رکھنا ممکن نہ تھا۔ | اسی بارے میں ’طویل عرصے تک کھیلنا چاہتا ہوں‘15 November, 2005 | کھیل پاکستان کا کرکٹ کے ساتھ لگاؤ15 November, 2005 | کھیل ’شعیب یہ کیا کررہے ہو؟‘13 November, 2005 | کھیل 9واں ٹیسٹ 9ویں اوپننگ جوڑی12 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||