BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 November, 2005, 14:07 GMT 19:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’طویل عرصے تک کھیلنا چاہتا ہوں‘

سلمان بٹ
سڈنی کے مقابلے میں ملتان کی سنچری زیادہ اہم ہے
نوجوان بیٹسمین سلمان بٹ اپنی عمدہ بیٹنگ فارم کو جاری رکھتے ہوئے اوپننگ کے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں جس نے پاکستانی ٹیم کو کافی دنوں سے پریشان کر رکھا ہے۔

اکیس سالہ سلمان بٹ نے ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 74 اور دوسری اننگز میں 122 رنز بنائے ہیں جو ان کے سات ٹیسٹ پر مشتمل کیریئر کا بہترین اسکور ہے۔ اس سے قبل سڈنی ٹیسٹ میں انہوں نے108 رنز بنائے تھے۔

سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ سڈنی کے مقابلے میں ملتان کی سنچری ان کے نزدیک زیادہ اہم ہے کیونکہ دوسری اننگز میں پریشر زیادہ ہوتا ہے۔ ان کے مطابق پہلی اننگز میں سنچری مکمل نہ کرنے کا انہیں افسوس تھا جس کے بعد سینیئر ساتھیوں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ کریز پر رکنے کی کوشش کریں جس پر انہوں نے عمل کرنے کی کوشش کی۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے انہیں بہت حوصلہ دیا۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد وہ وکٹ پر زیادہ سے زیادہ دیر ٹھہرکر رنز میں اضافہ کرنا چاہتے تھے لیکن جس گیند پر وہ آؤٹ ہوئے وہ ’سیم کے ساتھ کک‘ کرگئی۔

سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے طویل عرصے تک کھیلنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم کے اوپننگ کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد دیں۔

سلمان بٹ انڈر19 کرکٹ کے زینے کامیابی سے طے کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم تک پہنچے ہیں۔ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی سلمان بٹ اپنی موجودگی کا احساس بھارت کے خلاف دوسنچریوں سے دلاچکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد