’شعیب یہ کیا کررہے ہو؟‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انضمام الحق اور شعیب اختر کے سرد تعلقات کی ایک اور مثال ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن اس وقت سامنے آئی جب کھیل ختم ہونے کے بعد پاکستانی کپتان نے فاسٹ بولر کو گراؤنڈ میں ایک ٹی وی چینل کے لیے انٹرویو ریکارڈ کراتے دیکھا تو انہیں ڈریسنگ روم سے آواز دے کر اپنے پاس بلالیا اور کہا ’یہ کیا کررہے ہو؟‘ اس بحث میں کوچ باب وولمر بھی شریک ہوگئے۔ دونوں کو اس بات پر اعتراض تھا کہ چونکہ کوئی بھی کھلاڑی بغیر اجازت انٹرویو نہیں دے سکتا لہذا شعیب بھی ایسا نہیں کرسکتے۔اس پر شعیب نے ان سے کہا کہ وہ کرکٹ بورڈ کی اجازت سے غیرمتنازعہ انٹرویو دے سکتے ہیں جس کے بعد وہ ڈریسنگ روم سے باہر آگئے۔ اس سیریز کے دوران انضمام الحق نے بھی ایک ٹی وی چینل سے روزانہ تبصرہ کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ شعیب اختر سے معاہدہ کرنے والے ٹی وی چینل کا تعلق بھی دبئی سے ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے موقع پر کسی میڈیا افسر کا تقرر نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے مقامی صحافیوں کو کھلاڑیوں کے انٹرویو کے سلسلے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ کھیل کے اختتام پر کسی پاکستانی کھلاڑی کی کوئی باقاعدہ پریس کانفرنس نہیں ہوتی جبکہ دوسری جانب انگلینڈ کا کوئی نہ کوئی کرکٹر روزانہ اپنے میڈیا مینیجر کے توسط سے میڈیا کے سامنے پیش ہوتا ہے۔ | اسی بارے میں ان فٹ شعیب قبول نہیں03 February, 2005 | کھیل ’شکست کا اکیلا ذمہ دار نہیں‘ 29 January, 2005 | کھیل نائٹ کلب یا ریسٹورنٹ؟25 January, 2005 | کھیل ان فٹ شعیب اختر وطن واپس21 January, 2005 | کھیل شعیب اختر کی صحتیابی کی امید19 January, 2005 | کھیل انضمام الحق کی کپتانی مسترد07 January, 2005 | کھیل سونامی امدادی میچ، شعیب ان فِٹ06 January, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||