شعیب اختر کی صحتیابی کی امید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں زخمی ہونے کے بعد خیال ہے کہ شعیب اختر شاید دو ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ شعیب اختر بدھ کو آسٹریلیا میں کھیلی جانے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف دو اوور اور پانچ گیندیں کروا سکے۔ انہیں ٹانگ کا پٹھا کھنچنے کے باعث میدان سے باہر جانا پڑا۔ کپتان انضمام الحق نے ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا کہ شعیب اختر ایک ہفتے کے بعد شاید میچ کھیلنے کے قابل ہو جائیں۔ شعیب اختر کو دائیں ٹانگ میں تکلیف کے باعث آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کے دوران کئی بار میدان سے باہر جانا پڑا۔ دو ہفتے میں صحتیاب نہ ہونے کی صورت میں شعیب اختر ٹورنامنٹ کے فائنل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ بدھ کے میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کو بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کے اووپنر کرس گیل کندھے میں درد کی وجہ سے بالنگ نہیں کرا سکے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||