BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 November, 2005, 17:46 GMT 22:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انضمام الحق کے ستارے کیا کہتے ہیں

انضمام الحق
ستاروں پر نہیں اللہ پر یقین رکھتا ہوں: انضمام
کرکٹ کو ہر لمحہ اس کے بدلتے انداز کی وجہ سے قسمت کا کھیل بھی کہا جاتا ہے لیکن کرکٹرز کی زندگی میں قسمت کا عمل دخل کتنا نمایاں ہوتا ہے اس کا اندازہ ان کھلاڑیوں کے بارے میں سامنے آنے والی پیش گوئیوں سے ہوتا ہے۔

ایک ایسی ہی پیش گوئی پاکستان کی ایک معروف خاتون ماہر نجوم اور ماہر نفسیات اور ٹیرو کارڈ پر دسترس رکھنے والی عالیہ نذیر احمد نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کے بارے میں کی ہے۔

عالیہ نذیر احمد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انضمام الحق کا جو زائچہ اور ٹیرو کارڈ ان کی تاریخ پیدائش اور دیگر ضروری معلومات کی بنیاد پر تیار کیا ہے اس کے مطابق پاکستانی کپتان کی بین الاقوامی کرکٹ2006ء کے بعد جاری دکھائی نہیں دیتی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی عالیہ نذیر احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے انضمام الحق کے بارے میں یہ نتیجہ اسوقت اخذ کیا جب انہوں نے ان کا زائچہ تیار کیا اور ٹیرو کارڈ شروع کیا جس کے مطابق اس کے آغاز میں ایمپیرر کارڈ ہے جو ان لوگوں کا ہوتا ہے جو بہت کامیاب ہوتے ہیں اور ان کو زوال نہیں آتا۔

عالیہ نذیر احمد کہتی ہیں کہ انضمام الحق ان کی معلومات کے تحت پچھلے دو برس سے کرکٹ چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور وہ اس سوچ کو اگلے سال کے اواخر تک حتمی شکل دے دیں گے جس کی وجہ ان کی زوال پذیر کارکردگی نہیں ہوگی بلکہ ان کی زندگی میں رونما ہونے والی تبدیلیاں ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ بحیثیت کرکٹر انضمام الحق کی کرکٹ ختم ہوجائے گی لیکن وہ کسی نہ کسی حیثیت میں کرکٹ سے رابطہ برقرار رکھیں گے۔

انضمام الحق سے جب عالیہ نذیر احمد کی اس پیش گوئی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے زبردست قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ستاروں پر نہیں اللہ پر یقین رکھتے ہیں یہ اللہ کو ہی پتہ ہے کہ ان کی کتنی کرکٹ باقی ہے اور آنے والے دنوں میں ان کی قسمت میں کیا لکھا ہے۔ انہوں نے کبھی نہیں سوچا کہ کب تک کرکٹ کھیلنی ہے۔

66انضی کی حسِ مزاح
انضی بھائی اپنے ڈائیلاگ بولنے سے نہیں چُوکتے
66ملتان کا سلطان
’ملتان میں پہلامیچ جیت کر بہت خوش ہوں‘
66’شعیب یہ کیا ؟‘
انضمام الحق کا شعیب سے استفسار
66انضی ورلڈ ٹیم سے باہر
پاکستانی کرکٹر انضمام کی عدم شمولیت پر حیران
66انضی ورلڈ ٹیم سے باہر
انضمام الحق کی مایوسی کرکٹرز کو حیرت
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد