BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 November, 2005, 15:44 GMT 20:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انضمام الحق کے لیے پانچ لاکھ کا انعام

انضمام الحق
’میری ان سنچریوں میں جاوید میاں داد کا بھی بڑا ہاتھ ہے‘
پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے فیصل آباد ٹیسٹ کے آخری دن دباؤ کے تحت کھیلتے ہوئے اپنی چوبیسویں سنچری مکمل کی اور پاکستان کے لیے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

ان کی اس کامیابی پر سابق کرکٹرز نے ان کی تعریف کی اور مبارکباد دی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں پانچ لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ جس طرح اس میچ میں انضمام الحق نے دباؤ کے باوجود اچھی بیٹنگ کی ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔

شہر یار خان نے کہا کہ یہ انعام اگرچہ اس میچ میں ان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ اور ان کی ریکارڈ ساز چوبیسیوں سنچری پر ہے لیکن میں زاتی طور پر ان کی اس میچ میں کارکردگی پر زیادہ خوش ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین وسیم باری نے انضمام الحق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نظر میں انضمام اپنی موجودہ فارم میں برصغیر کے سب سے عظیم بیٹسمین ہیں۔

انضمام پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بہترین بیٹسمین ہیں گو کہ جاوید میاں داد نے بھی پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا ہے لیکن گزشتہ دو سال سے جس طرح انضمام نے دباؤ میں اچھی بیٹنگ کی وہ قابل تعریف ہے۔
رمیض راجہ

وسیم باری نے کہا کہ بھارت کے دورے سے لے کر اب تک جس طرح انضمام نے دباؤ کے باوجود ہمیشہ بہترین بیٹنگ کی وہ ان کے عظیم بیٹسمین ہونے کی دلیل ہے۔ وسیم باری نے انضمام کو چوبییسویں سنچری بنانے پر بھی مبارک باد دی۔

پاکستان کے سابق کپتان رمیض راجہ نے کہا کہ ان کے نزدیک انضمام پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بہترین بیٹسمین ہیں گو کہ جاوید میاں داد نے بھی پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا ہے لیکن گزشتہ دو سال سے جس طرح انضمام نے دباؤ میں اچھی بیٹنگ کی وہ قابل تعریف ہے۔

رمیض راجہ نے کہا کہ جاوید میاں داد اور انضمام کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جاوید میاں داد میں اور طرح کی خوبیاں تھیں لیکن انضمام دباؤ میں اتنی زبردست بیٹنگ کرنے والے پاکستان کی تاریخ کے پہلے بیٹسمین ہیں اور مستقبل قریب میں تو ان جیسا بیٹسمین پیدا ہونا ممکن نہیں۔

اس ریکارڈ کے ٹوٹنے پر جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ یہ تو گھر کی بات ہے اور میں تو اپنی تئیس سنچریوں کو کوئی ریکارڈ کی بات نہیں سمبھتا تھا کیونکہ میرے خیال میں ریکارڈ تو وہ ہوتے ہیں جو عالمی سطح پر بنائے جائیں جس طرح سچن ٹنڈولکر کا چھتیس سنچریوں کا ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر میرا ریکارڈ ہے کہ میں ڈبل سنچری کرنے والا کم عمر ترین بیٹسمین ہوں اور اس ریکارڈ کو برابر کرنا آسان نہیں۔ جاوید میاں داد نے کہا کہ اگر انضمام اسے ریکارڈ سمجھتے ہیں تو وہ انہیں مبارکباد دیتے ہیں لیکن میرے خیال میں عالمی سطح پر ریکارڈ بنانے کو اہمیت دینی چاہیے۔

انضمام الحق پاکستان کے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹسمین بننے پر بہت خوش تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ان سنچریوں میں جاوید میاں داد کا بھی بڑا ہاتھ ہے کیونکہ میں نے کرکٹ میں ان سے بہت کچھ سیکھا اور میں اسے جاوید بھائی کا ریکارڈ توڑنا نہیں سمجھتا۔

اس میچ میں دو سنچریاں بنا کر انضمام پاکستان کے پانچویں بیٹس مین بن گئے ہیں جنہیں ایک ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ان سے پہلے حنیف محمد، جاوید میاں داد، وجاہت اللہ واسطی اور یاسر حمید یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔

66انضمام کا نیا ریکارڈ
24 سنچریاں بنانے والے واحد پاکستانی کھلاڑی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد