’انضمام کا رن آؤٹ متنازعہ تھا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فیصل آباد میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے اپنی تئیسویں سنچری تو مکمل کی لیکن ان کے آؤٹ ہونے کا معاملہ متنازعہ شکل اختیار کر گیا۔ ایک سو نو کے انفرادی سکور پر انضمام الحق نے ہارمیسن کی ایک گیند کھیلی۔ گیند واپس ہارمیسن کی جانب گئی اور ہارمیسن نے اس سے انضمام کی وکٹوں کو نشانہ بنایا۔ انضمام خود کو بال سے بچانے کی کوشش میں کریز سے تھوڑا باہر آ گئے۔ گیند وکٹوں سے جا ٹکرائی اور بولر کی اپیل پر فیلڈ ایمپائر ڈیرل ہیر اور سائمن ٹافل نے تھرڈ امپائر ندیم غوری کو فیصلہ دینے کے لیے کہا۔ تھرڈ امپائر ندیم غوری نے انضمام الحق کو آؤٹ قرار دے دیا جبکہ آئی سی سی کے رن آؤٹ کے قانون 38 کی شق نمبر دو اے کے مطابق اگر کوئی بیٹسمین خود کو زخمی ہونے سے بچاتے ہوئے رن آؤٹ ہو تو اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا جاتا ہے۔ انضمام کے مطابق انہیں اس فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے تاہم وہ باقاعدہ طور پر امپائر کے خلاف کوئی رپورٹ نہیں کریں گے۔انضمام نے کہا کہ’ آپ سب نے دیکھا کہ یہ ایک متنازعہ فیصلہ تھا لیکن میں اسے امپائر کا فیصلہ سمجھ کو قبول کرتا ہوں‘۔ امپائرز کے اس فیصلے پر پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ٹی وی کمینٹیٹر رمیض راجہ کا کہنا ہے کہ چونکہ انضمام خود کو زخمی ہونے سے بچانے کے لیے کریز سے باہر آئے اس لیے فیلڈ ایمپائر کو خود ہی فیصلہ کرنا چاہیے تھا اور تھرڈ امپائر کو یہ معاملہ سپرد کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ رمیض راجہ نے کہا کہ تھرڈ ایمپائر ندیم غوری کو بھی فیصلہ دینے سے پہلے کچھ وقت لینا چاہیے تھا اور انہوں نے بھی جلد بازی میں فیصلہ دیا جس کا نقصان انضمام اور پاکستانی ٹیم کو ہوا۔ انگلینڈ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر جیفری بائیکاٹ نے بھی رمیض راجہ سے ملتی جلتی رائے ہی کا اظہار کیا۔ جیفری بائیکاٹ کا کہنا ہے میری ذاتی رائے یہ ہے کا انضمام ناٹ آؤٹ تھے کیونکہ وہ خود کو بچانے کے لیے بے اختیارکریز سے باہر آئے۔ اس سوال پر کہ کیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اس فیصلے پر کوئی ایکشن لینا چاہیے، جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ آئی سی سی ایسےمعاملات کا کوئی نوٹس نہیں لیتی۔ بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنجے مجریکر کا بھی یہی کہنا تھی کہ انضمام کو غلط آؤٹ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امپائرز نے سوچے سمجھے بغیر یہ فیصلہ دیا لیکن اسے ایک انسانی غلطی تصور کیا جانا چاہیے اور اسے بہت بڑا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔ | اسی بارے میں انضمام نےمیانداد کا ریکارڈ برابرکردیا21 November, 2005 | کھیل میچ کا دوسرا دن پاکستان کے نام21 November, 2005 | کھیل فیصل آباد: میچ کے دوران زوردار دھماکہ21 November, 2005 | کھیل ’جگہ ہے مگر پولیس جانےنہیں دیتی‘21 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||