’جگہ ہے مگر پولیس جانےنہیں دیتی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آج فیصل آباد میں پاک انگلینڈ سیریز کے دوسرے میچ کا دوسرا روز ہے۔ پیر کا دن ہونے کے سبب کھیل کے آغاز کے وقت دفاتر اور سکولوں میں حاضری زیادہ اور سٹیڈیم میں کم رہی۔ دوپہر کے وقت سکولوں کالجز میں چھٹی کے بعد جوق در جوق طالب علم اقبال سٹیڈیم کی طرف آنا شروع ہوئے۔ بیشتر طالب علموں کے پاس ٹکٹ موجود تھے لیکن سٹیڈیم کے داخلی دروازے پر ہی انہیں روک لیا گیا۔گیٹ پر موجود پولیس اہلکار انہیں اندر جانے سے روک رہے تھے جبکہ گیٹ پر ٹکٹ رکھنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی تھی۔ ٹکٹ رکھنے والے سراپا احتجاج تھے جبکہ پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ان کے افسران کا حکم ہے کہ مزید لوگوں کو اندر آنے سے روکا جائے کیونکہ سٹیڈیم اندر سے بھر چکا ہے۔ اس موقع پر احتجاج بڑھ جانے کے سبب پولیس والوں نے نوجوانوں پر لاٹھی چارج بھی کیا۔سٹیڈیم کے اندونی دروازوں پر بھی نوجوانوں کا جم غفیر تھا اور ان پر بھی پولیس اہلکار وقتاّ فوقتاّ لاٹھی چارج کر رہے تھے۔ سٹیڈیم سے باہر ٹکٹ رکھنے والے درجنوں نوجوان اندر جانے کے لیے پولیس اہلکاروں کی منتیں کر رہے تھے اور سٹیڈیم کے اندر بھی اتنی جگہ تو تھی کہ یہ لوگ میچ دیکھ سکیں۔ اب پولیس والوں کی انہیں روکنے کی درپردہ سیکیورٹی وجوہات تھیں یا کوئی اور یہ تو وہی جانتے ہیں۔ | اسی بارے میں انگلینڈ کی دو وکٹیں گرگئیں21 November, 2005 | کھیل شاہد آفریدی کی شاندار واپسی20 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||