فیصل آباد: میچ کے دوران زوردار دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران میدان میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب سٹیڈیم کے اندر ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ یہ دھماکہ گیس کے ایک سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا اور ابتدائی طور پر ایک پولیس اہلکار کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق تین بج کر اٹھائیس منٹ پر ہوا اور اس سے سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ سٹیڈیم کی عمارت لرزگئی۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی امپائروں نے میچ روک دیا اور سکیورٹی اہلکار میدان میں داخل ہو گئے اور انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو حفاطتی حصار میں لے لیا۔ اس دھماکے کے سبب تقریباّ نو منٹ تک کھیل رکا رہا۔ تاہم بعد ازاں حالات واضح ہونے پر میچ دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل آباد کیپٹن امین کے مطابق یہ دھماکہ مشروب تیار کرنے والے ایک یونٹ میں دباؤ بڑھ جانے کی وجہ سے ہوا جس میں ایک پولیس کانسٹیبل کی پنڈلی پر معمولی زخم آئے ہیں۔ پاکستان میں انگلینڈ کی ٹیم کے دورے کےموقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تاہم گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد انگلش ٹیم کی حفاظت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں میچ کا دوسرا دن پاکستان کے نام21 November, 2005 | کھیل ’جگہ ہے مگر پولیس جانےنہیں دیتی‘21 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||