BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 November, 2005, 12:56 GMT 17:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹ چھوڑنے لگا تھا: انضمام
انضمام الحق
چیزیں کتنی تیزی سے بدل جاتی ہیں
پاکستان کے کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2003 میں بنگلہ دیش کے خلاف بری کارکردگی کے باعث کرکٹ چھوڑنے کا سوچ رہے تھے۔

35 سالہ انضمام، جنہوں نے اس ہفتے ایک میچ کے دوران دو سنچریاں بنائیں، 2003 میں بنگلہ دیش کے خلاف ملتان میں انتہائی بری کارکردگی سے پریشان تھے۔

لیکن سابق کپتان سعید انور نے انہیں حوصلہ دیا اور انہوں نے دوسری اننگز میں 138 رنز ناٹ آؤٹ بنائے اور یوں پاکستان نے ایک وکٹ سے یہ میچ جیت لیا۔

انضمام کا کہنا ہے ’میں پہلی اننگز میں 10 رن پر آؤٹ ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ میرا خیال تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ میں باعزت طریقے سے چلا جاؤں۔ سعید نے کہا کہ ابھی ایک اور اننگز باقی ہے اور اگر خدا کی مرضی ہے کہ تم مزید کھیلو تو تم ضرور کھیلو گے‘۔

انہوں نہ کہا ’کتنی عجیب بات ہے کہ چیزیں اس طرح تیزی سے بدل جاتی ہیں۔ مجھے اس وقت کپتان بنا دیاگیا جب میں ریٹائرمنٹ کا سوچ رہا تھا۔ اس وقت سے خدا نے مجھے بہت کامیابیاں دی ہیں‘۔

پاکستان کو لاہور میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ سے پہلے سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے۔

انضمام کا کہنا ہے کہ حالیہ کامیابیوں میں ٹیم کے کوچ باب وولمر کا بھی بہت بڑا کردار ہے۔

انہوں نہ کہا ’ ہم بطور ایک اکائی محنت کر رہے ہیں اور بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ ہم ہر میچ سے تجربہ حاصل کر رہے ہیں‘۔

باب وولمر کے بارے میں انہوں نے کہا ’باب ایک اچھے کوچ ہیں۔ وہ بہت منظم ہیں اور کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا اندازِ گفتگو بہت اچھا ہے جو ایک اچھی ٹیم کی تشکیل کے لیے بہت اہم ہے‘۔

انضمام اپنی حالیہ کارکردگی کی وجہ سے بیٹنگ کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

سابق کرکٹر عمران خان، جنہوں نے آسٹریلیا کے دورے کے دوران انضمام کی کپتانی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، کہتے ہیں کہ انضمام اب بہت صحیح کھیل رہے ہیں۔

انہوں نہ کہا ’میں نے جو کچھ کہا تھا وہ صحیح ثابت ہوا ہے۔ انضمام کو آگے بڑھ کر رہنمائی کرنے اور معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کی ضرورت تھی۔ انڈیا کے دورے کے دوران وہ ایک فعال کپتان بن گئے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ انضمام کی کارکردگی ہر میچ میں بہتر ہو رہی ہے اور وہ اپنے بالروں کو صحیح استعمال کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
یہ سفر آسان نہیں رہا
23 March, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد