ایک روزہ میچز کم کریں: انضمام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق ایک روزہ میچز کم اور ٹیسٹ میچز کی تعداد بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انضمام الحق نے یہ بات آسٹریلیا روانگی سے پہلے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہی۔ آسٹریلیا اور عالمی الیون کے درمیان سپر سیریز کے ٹیسٹ میچ اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں کے اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کی شب براستہ دبئی روانہ ہوئے۔ انضمام دبئ میں بارہ گھنٹے قیام کے بعد آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نے انہیں کمر کی ممکنہ تکلیف سے بچنے کے لیے لمبے سفر سے پرہیز کے لیے کہا تھا۔ انضمام کا کہنا ہے کہ کپتانوں کے اجلاس کے دوران وہ اپنا یہ موقف پیش کرنا چاھتے ہیں کہ بین الاقوامی کرکٹ میں ایک روزہ میچز کی تعداد کم کر کے ٹیسٹ میچز کی تعداد کو بڑھایا جائے کیونکہ ون ڈے میچوں کے لیے کھلاڑیوں کو بہت سفر کرنا پڑتا ہے جس سے ان کی فٹ نس بھی متاثر ہوتی ہے اور ون ڈے میچوں میں چوٹیں بھی زیادہ لگتی ہیں۔ انضمام الحق کے مطابق تمام ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ممالک کو ہر سال بارہ کے قریب ٹیسٹ میچز ضرور کھیلنے چاھئیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||