BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 January, 2006, 09:30 GMT 14:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فیصل آباد ٹیسٹ بھی ڈرا ہو گیا
محمد یوسف
محمد یوسف نے اپنے کیرئر کی سولہویں سنچری بنائی
پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی برابری پر ختم ہو گیا ۔

فیصل آباد ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 490 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔بھارت نے اپنی دوسری اننگز بغیر کسی نقصان کے اکیس رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی اور یونس خان نے بولنگ کا آغاز کیا ہے۔

یونس خان سیریز میں دوسری مرتبہ ڈبل سینچری مکمل نہیں کر سکے ہیں اور 194 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔پہلے ٹیسٹ میں وہ ایک رنز کی کمی سے ڈبل سینچری مکمل نہیں کر سکے تھے۔

لاہور کے بعد فیصل آباد کی وکٹ بھی بیسٹمینوں کے لیے سازگار ثابت ہوئی اور دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر سترہ سو دو رن بنے ۔ دونوں ٹیموں کے چھ بیٹسمینوں نے سینچریاں سکور کیں جبکہ پورے میچ میں صرف اٹھائیس وکٹیں گریں۔

پانچویں روز پاکستان کی جانب سے اننگز ڈیکلیئر نہ کرنے کے فیصلہ کی وجہ سے میچ میں رہی سہی دلچسپی بھی ختم ہو گئی۔

ایک موقع پر بھارتی کپتان نے ریگولر بولروں کو ہٹا کر وکٹ کیپر مہندر دھونی اور یوراج سنگھ سے بولنگ کروائی۔بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان نے پاکستان کے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔

چوتھے دن یونس خان اور کامران اکمل نےاننگز کا آغاز کیا اور پاکستان کی پہلی وکٹ 181 کے سکور پرگری۔ اس کے بعد محمد یوسف اور یونس خان کے درمیان 242 کی شراکت ہوئی۔

کامران اکمل 78 کے انفرادی سکور پر عرفان پٹھان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔محمد یوسف 126 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔



پاکستان کی جانب سے سلمان بٹ اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔سلمان بٹ کو عرفان پٹھان کے دوسرے ہی اوور میں اس وقت چانس ملا جب لکشمن نے ان کا ایک آسان کیچ گرا دیا مگر وہ اس چانس سے زیادہ فائدہ نہ اٹھا سکے اور 24 رن بنا کر انیل کمبلے کی گیند پر کیچ ہو گئے۔

بھارت نے پہلی اننگز میں 603 رنز بنائے اور اس طرح اس کو پاکستان پر پندرہ رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

پاکستانی ٹیم : انضمام الحق (کپتان)، سلمان بٹ، شعیب ملک، یونس خان، محمد یوسف، شاہد آفریدی، عبد الرزاق، کامران اکمل، شیعب اختر، محمد آصف اور دانش کنیریا۔

بھارتی ٹیم : راہول ڈراوڈ (کپتان)، وریندر سہواگ، وی وی ایس لکشمن، سچن تندولکر، یوراج سنگھ، مہندر دھونی، عرفان پٹھان، انیل کمبلے، آر پی سنگھ ، ظیہر خان اور ہربھجن سنگھ۔

رزاقمیچ کا تیسرا دن
 شاہد آفریدی’چھکوں کی برسات‘
آفریدی کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد