BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 January, 2006, 04:54 GMT 09:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دھونی اور پٹھان کی عمدہ بیٹنگ
دھونی
دھونی کی اننگز میں 14 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے
فیصل آباد میں بھارت نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹ کے نقصان پر 441 رن بنا لیے ہیں۔

جب کھیل ختم ہوا تو اس وقت عرفان پٹھان اور مہندر دھونی کریز پر موجود تھے۔ دھونی چودہ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے سنچری بنانے کے بعد 116 رن پر کھیل رہے ہیں جبکہ عرفان پٹھان نے 49 رن بنائے ہیں۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان 160 رن کی پارٹنر شپ ہو چکی ہے۔


بھارت کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی سچن تندولکر تھے جنہیں شعیب اختر نے آؤٹ کیا۔ یوراج سنگھ 4 رن بنا کر محمد آصف کی گیند پر دانش کنیریا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اس سے پہلے کپتان راہول ڈراوڈ سنچری بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ وی وی ایس لکشمن دانش کنیریا کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ انہوں نے 90 رن بنائے۔ ڈراوڈ اور لکشمن کے درمیان 197 رن کی پارٹنر شپ ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے شعیب اختر، دانش کنیریا، عبدالرزاق اور محمد آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

شعیب اختر نے سچن تندولکر کی وکٹ حاصل کی

تیسرے دن کے کھیل کے آغاز پر پہلی گیند پر بھارتی کپتان راہول ڈراوڈ نے محمد آصف کی گیند پر چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ جبکہ لکشمن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوبیسویں نصف سنچری ایک سو پچاس گیندیں کھیل کر مکمل کی۔ ان دونوں بلے بازوں نے لنچ تک پر اعتماد انداز سے پاکستانی بولروں کا قمابلہ کیا تاہم لنچ کے بعد پاکستانی بولر میچ میں واپس آئے اور یکے بعد یگرے چار بھارتی وکٹیں حاصل کر لیں۔

گزشتہ روز کھیل کےاختتام پر بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر110 رن بنائے تھے۔ اور جب کھیل ختم ہوا تھا تواس وقت کپتان راہول ڈراوڈ 46 اور لکشمن 38 رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں انضمام الحق اور شاہد آفریدی کی شاندار سنچریوں کی بدولت 588 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

لکشمن اور ڈراوڈ کے درمیان 197 رن کی پارٹنر شپ ہوئی

پاکستانی ٹیم : انضمام الحق (کپتان)، سلمان بٹ، شعیب ملک، یونس خان، محمد یوسف، شاہد آفریدی، عبد الرزاق، کامران اکمل، شیعب اختر، محمد آصف اور دانش کنیریا۔

بھارتی ٹیم : راہول ڈراوڈ (کپتان)، وریندر سہواگ، وی وی ایس لکشمن، سچن تندولکر، یوراج سنگھ، مہندر دھونی، عرفان پٹھان، انیل کمبلے، آر پی سنگھ ، ظیہر خان اور ہربھجن سنگھ۔

 شاہد آفریدی’چھکوں کی برسات‘
آفریدی کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے
گنگولی خطرے کی گھنٹی
کیا گنگولی کا کیرئر خطرے میں ہے؟
راہول ڈراوڈمشن فیصل آباد
میچ دلچسپ ہو گا تو تماشائی آئیں گے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد