سائیٹ سکرین کو بڑا کریں: تندولکر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہور بیٹسمین سچن تندولکر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ قدافی سٹیڈیم میں سائیٹ سکرین کو بڑا کیا جائے۔ خبر رساں ادارے رائٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آپریشنل ڈائریکٹر سلیم الطاف کےحوالے سے خبر دی ہے کہ سچن تندولکر موجودہ سائیٹ سکرین سے مطمئن نہیں ہیں اور اس کو اونچا اور چوڑا دیکھنا چاہتے ہیں۔ سلیم الطاف نے کہا ہے کہ انڈیا کی ٹیم مینجمنٹ نے کہا ہے کہ قدافی سٹیڈیم میں دونوں سائیٹ سکرین کواونچا اور چوڑا کیا جائے۔ سچن تندولکر کا خیال ہے کہ موجودہ سائیٹ سکرین کی موجودگی میں گیند کو بولر کے ہاتھ سے نکلتے ہوئےدیکھ نہیں پائیں گے۔ پاکستان کے چیف کیوریٹر آغا زاہد نے کہا ہے کہ قدافی سٹیڈیم کی سائٹ سکرین انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہے لیکن بھارتی مینجمنٹ کے مطالبہ پر اس کو ہنگامی بنیادوں پر تین فٹ اونچا اور تین فٹ چوڑا کیا جا رہا ہے۔ سچن تندولکر کو جن کا قد پانچ فٹ چار انچ ہے، پچھلے سال لاہور میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||