دباؤ پاکستانی ٹیم پر ہوگا: ہربھجن سنگھ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے دوران دباؤ پاکستانی ٹیم پر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ دونوں ممالک کے درمیان پاکستان میں ہونے والی آخری سیریز بھارت نے جیتی تھی اور اب پاکستان پر بہت دباؤ ہو گا کہ اس مرتبہ ایسا نہ ہو‘۔ ہربھجن کا یہ بھی کہنا تھا کہ’ ہماری کارکردگی میں نئے کوچ گریگ چیپل کی رہنمائی کی وجہ سے بہت بہتری آئی ہے اور کھلاڑیوں کے باہمی اتفاق میں بھی اضافہ ہوا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم کےحوصلے بلند ہیں مگر بھارتی ٹیم میں انہیں شکست دینے کی قابلیت ہے‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سیریز کے دوران دباؤ چند کھلاڑیوں پر نہیں بلکہ مجموعی ٹیم پر ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’صرف سورو گنگولی پر ہی نہیں بلکہ ہر کھلاڑی پر دباؤ ہو گا کہ وہ اس سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائیں‘۔ تیز پچوں کی تیاری کی اطلاعات پر ہربھجن نے کہا کہ’ یہ خبریں ہیں کہ سیریز کے لیے تیز پچیں تیار کی جا رہی ہیں اور ہم اپنی اصل حکمتِ عملی پچ دیکھ کر ہی تیار کریں گے‘۔ یاد رہے کہ ہربھجن سنگھ زخمی ہونے کی وجہ سے گزشتہ برس پاکستان کا دورہ کرنے والی بھارتی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔ | اسی بارے میں جاندار وکٹیں بنائیں: وسیم اکرم30 December, 2005 | کھیل دورہ کا شیڈول طے کرنے میں مشکلات29 December, 2005 | کھیل بھارتی ٹیم مرحلہ وار پاکستان جائےگی28 December, 2005 | کھیل گل بھارت کےخلاف اے ٹیم میں 28 December, 2005 | کھیل کنیریا پاکستانی ٹیم کا اہم ’مہرہ‘27 December, 2005 | کھیل پاک بھارت سیریز، ویزوں کا اجراء26 December, 2005 | کھیل بھارتی سکیورٹی وفد پاکستان میں25 December, 2005 | کھیل دورۂ پاکستان، بھارتی ٹیم کا اعلان24 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||