BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 December, 2005, 10:53 GMT 15:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی ٹیم مرحلہ وار پاکستان جائےگی

بھارتی کرکٹ ٹیم
بھارتی ٹیم اپنے دورے میں تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گی
بھارت کےکرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نرنجن شاہ نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان پہنچےگی۔ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں کوگھریلو میچ کھیلنے ہیں اور اپنے کھیل کے اختتام کے بعدہی وہ پاکستان روانہ ہوسکیں گے لیکن ٹیم کے بیشتر کھلاڑی مقررہ پروگرام کے تحت روانہ ہوجائیں گے۔

نرنجن نے بتایا کہ پاکستان روانگی سے قبل ٹیم کے نائب کپتان وریندر سہواگ، سابق کپتان سورو گنگولی، اسپن بولر انیل کمبلے اور وکٹ کیپر پارتھیو پٹیل تین اور چھ جنوری کے درمیان اپنی اپنی ریاست میں رانجی ٹرافی کے میچيز کھیلیں گے۔

مقررہ پروگرام کے تحت پانچ جنوری کو بھارت کی ٹیم لاہور کے لیے روانہ ہوگی لیکن یہ چار کھلاڑی چھ تاریخ تک اپنے میچ کھیلنے کے بعد پاکستان جائیں گے۔

بھارت کی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ایک روزہ میچوں کے لیے چھیالیس روزہ دورے پر پاکستان جارہی ہے۔ ٹیسٹ میچ کے لیے بھارت نے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

نرنجن شاہ نے کہا کہ ’پاکستان کے ساتھ ایک مشکل سیریز سے پہلے ان کھلاڑیوں کے لیے پریکٹس کا یہ ایک بہتر موقع ہوگا۔ایسا لگتا ہے کہ شاید انہیں لاہور کے وارم اپ گیم میں کھیلنے کا موقع نہیں ملےگا اس لحاظ سے یہ اور بہتر ہے‘۔

حال ہی میں بنگال کی طرف سے رانجی ٹرافی میں نہ کھیلنے کے سبب کرکٹ بورڈ نے سوروگنگولی کو سرزنش کی تھی۔ بورڈ نے گنگولی سے وضاحت طلب کی ہے کہ آخرگھریلو کرکٹ نہ کھیلنے کی وجوہات کیا ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ گنگولی نے اس کے جواب میں کہا ہے کہ ان کی کچھ خاندانی مصروفیات تھیں اور اس کی اطلاع انہوں نے پہلے ہی بنگال کرکٹ بورڈ کو دے دی تھی۔

بورڈ کے صدر شرد پوار کی مداخلت کے بعد گنگولی کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ پاکستانی دورے کے لیےگنگولی زبردست تیاریوں میں مصروف ہیں اور وہ کلکتہ کے گراؤنڈ پر ہر روز پریکٹس کر رہے ہیں ۔

مشرف، منموہنبلائیں گے یا نہیں؟
مشرف کو میچ دیکھنے کی دعوت پر بھارت خاموش
پاک بھارت کرکٹپاک بھارت کرکٹ
27 ٹیسٹ میچوں میں سے 18 بے نتیجہ
ٹیمبھارتی رضا مندی
بھارت کی کراچی میں میچ کھیلنے پر رضامندی
انڈیا کے باؤلرانڈیا فتح کے قریب
سری لنکا کے پانچ وکٹ پر 123 رنز
عمران خان’پاکستان فیورٹ ہے‘
پاکستان بھارت کو ہرا دے گا: عمران خان
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد