کراچی ٹیسٹ: بھارت کی رضا مندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال پاکستان کے دورے میں کراچی میں ٹیسٹ اور ون ڈے کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے لیکن اس کا انحصار حکومت پاکستان کی اجازت پر ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے بی بی سی کو بتایا کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم کے آئندہ سال پاکستان کے دورے کے پروگرام میں کراچی میں ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں تجویز کیے گئے ہیں جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوئی اعتراض نہیں لیکن وہ اس کے لیے اپنی حکومت سے اجازت لے گا۔ بھارت کی کرکٹ ٹیم نے2003 ء میں اپنے پاکستان کے دورے میں کراچی میں ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا۔ لیکن اسوقت بھارتی کرکٹ بورڈ کےصدر جگ موہن ڈالمیا نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بھارت کی ٹیم اپنے آئندہ دورے میں کراچی میں ٹیسٹ میچ ضرور کھیلے گی۔ سکیورٹی کو بنیاد بناکرغیرملکی ٹیمیں کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کرتی رہی ہیں جن میں جنوبی افریقہ اور بھارت قابل ذکر ہیں۔ اس سال اکتوبر میں پاکستان کے دورے پرآنےوالی انگلینڈ کی ٹیم بھی کراچی میں ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے گی اس نےصرف ایک ون ڈے کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||