BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 August, 2005, 09:24 GMT 14:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فائنل: بھارت پر سری لنکا کی فتح
جے سوریا
جے سوریا نے ون ڈے میں 10000 رن مکمل کر لیے
سری لنکا میں کھیلی جا نے والی سہ فریقی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کے دو سواکیاسی رن کے جواب میں بھارت مقررہ پچاس اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو تریسٹھ رن بنا سکی اور یوں وہ اٹھارہ رن سے فائنل ہار گئی۔

بھارت کے افتتاحی بلے باز وریندر سہواگ نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے صرف بائیس گیندوں پر اڑتالیس رن بنائے۔ ان کی اننگز میں نو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ وہ چمندا واس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سوروگنگولی تھے جو چھبیس رن بنا کر دلشان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

یوراج سنگھ اٹھاون بالوں پر بیالیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان راہول ڈراوڈ نناوے گیندوں پر بہتر رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلے دو بلے باز دہونی اور عرفان پٹھان جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد محمد کیف بھی اکتیس رن بناسکے۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو اکیاسی رن بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے جے وردھنے، رسل آرنلڈ اور جے سوریا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں۔ جے وردھنے 83 ، جے سوریا 67 جبکہ رسل آرنلڈ 64 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اپنی اننگز کے دوران جے سوریا نے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے دس ہزار رن بھی مکمل کر لیے۔انہوں نے یہ کارنامہ اپنے تین سو سینتیسویں میچ میں سر انجام دیا۔ وہ اس مقام پر پہنچنے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی ہیں۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور جے سوریا اور کپتان اتاپتو نے اپنی ٹیم کو ایک تیز آغاز فراہم کیا۔ اتاپتوگیارہ رن بنا کر اشیش نہرا کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ دلہارا کو نہرا نے ہی نو کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ سنگاکارا آٹھ رن بنا کر نہرا کا تیسرا شکار بنے۔ دلشان کو سات کے سکور پر نہرا نے ہی آؤٹ کیا۔اپل چندانا کو دو رن پر ہربھجن سنگھ نے نہرا کی گیند پر کیچ کیا۔ مرلی دھرن آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔ وہ بنا کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوئے۔ چمندا واس 18 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے اشیش نہرا نے انسٹھ رن دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ تین سری لنکن کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

بھارت نے اپنی ٹیم میں بولنگ کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے ہربھجن سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا جبکہ سری لنکن ٹیم میں فاسٹ بالر چمندا واس کی واپسی ہوئی۔

دونوں ممالک کی ٹیمیں

سری لنکا: مارون اتاپتو، سنتھ جے سوریا، کمارا سنگاکارا، مہیلا جے وردھنے، تلکا رتنے دلشان، رسل آرنلڈ، دلہارا، اپل چندنا، چمنا واس، فرویز معروف، مرلی دھرن

بھارت: راہول ڈراوڈ، وریندر سہواگ، سورو گنگولی، یوراج سنگھ، محمد کیف، مہندر دھونی، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، انیل کمبلے، ظہیر خان، اشیش نہرا

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد