ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو ہرایا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کولمبو میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو 33 رنز سےہرا دیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سات وکٹوں پر دو سو چھبیس رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم سینتالیس اوورز میں ایک سو ترانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کپتان چندرپال نے ستاون جبکہ جوزف نے اٹھاون رنز بنائے۔ سری لنکا کی طرف سے چندانا نے ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی اننگز میں آرنلڈ کے علاوہ کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم ایک سو ترانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آرنلڈ نے شاندار انسٹھ رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے پاول، سمتھ، بینکس اور نیونارائن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم: جے سوریا، ڈی جے وردنے، یو تھارنگا، سی سنگاکارا، ٹی ایم دلشن، پی آرنلڈ، یو چندنا، ایم مرلی دھرن، ڈی فرنینڈو، ایف محروف اور زویزا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم: ایس چندرپال، ایم مارشل، رامدین، سی جوزف، سی بٹلر، ایل پاول، آر پاول، این دیونارائن، ٹی ایل بیسٹ، اے سی بینکس، سمتھ ۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||