انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں کھیلی جا رہی سہ فریقی سیریز کے ایک میچ میں انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو سات رنز سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پچاس اوورز میں دو سو پچپن رنز بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے آر ایس مارٹن نے چوراسی اور ڈی رام دین چوہتر رنز ناٹ آؤٹ پر نمایاں سکورر رہے۔ پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے پچاس اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر دو سو باسٹھ رن بنائے تھے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت کی اننگز کی خاص بات یوراج سنگھ کے ایک سو دس اور محمد کیف کے تراسی رن ہیں۔ سہواگ اور گنگولی نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ گنگولی کے جلد زخمی ہونے کے باعث اننگز ادھوری چھوڑ کر میدان سے باہر چلے جانے کے بعد سہواگ، لکشمن اور کپتان ڈراوڈ جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ راہول ڈرواڈ کے بعد یوراج سنگھ کے ساتھ بیٹنگ کرنے کے لیے محمد کیف میدان میں آئے ہیں۔ سہواگ بٹلر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور لکشمن پاول کی گیند پر رمدن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ یہ دونوں کھلاڑی دس کا ہندسہ عبور نہ کر سکے۔ بھارت کی ٹیم وریندر سہواگ، سورو گنگولی، وی وی ایس لکشمن، راہول ڈراوڈ، مہندر سنگھ دھونی، محمد کیف، یوراج سنگھ، عرفان پٹھان، انیل کمبلے، ظہیر خان، اشیش نہرا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||