راہول ڈراوڈ، بھارتی ٹیم کے کپتان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا میں کھیلی جانے والی ٹرائنگولر سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کا اعلان پیر کو بنگلور میں بھارتی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ ٹیم کے پندرہ کھلاڑیوں میں میں دو نئے بلے بازوں سریش رانا اور ونوگوپال راؤ کو شامل کیا گیا ہے۔ تیس جولائی سے شروع ہونے والی اس سیریز میں بھارت، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ راہول ڈراوڈ کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے جبکہ وریندر سہواگ نائب کپتان ہوں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کے نائر کہ کہنا ہے کہ اگر آئی سی سی نے سورو گنگولی پر سے پابندی اٹھا لی تو وہ ٹیم کے سولہویں رکن کی حیثیت سے سری لنکا جائیں گے۔ بھارتی ٹیم 23 جولائی کو کولمبو کے لیے روانہ ہو گی۔ بھارتی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: راہول ڈراوڈ(کپتان)، یوراج سنگھ، وریندر سہواگ(نائب کپتان)، ونو گوپال راؤ، سریش رائنا، مہندر دھونی، وی وی ایس لکشمن، عرفان پٹھان، محمد کیف، لکشمی بالا جی، اشیش نہرا، جے پی یادو، انیل کمبلے، ہربھجن سنگھ اور ظہیر خان۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||