پاک بھارت سیریز، ویزوں کا اجراء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے پاکستانی حکومت نے بھارتی شائقین کے لیے تقریباً آٹھ ہزار ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروگرام کے مطابق بھارتی ٹیم چھ جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔ دونوں ٹیمیں تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ون ڈے میچ کھیلیں گی۔ خدشہ ہے کہ موسم سرما میں دن کا چھوٹا دورانیہ اور محدود روشنی کھیل کو متاثر کرسکتے ہیں جیسا کہ حال ہی میں ہونے والی پاک-انگلینڈ سیریز میں ہوا تھا۔ تاہم پاکستان کے ایک ترجمان کا کہنا ہے ’ہمیں یہ صورت حال تو برداشت کرنی ہی ہوگی کیونکہ سال میں صرف یہی ایسا وقت ہے جب ہم اپنے ملک میں کرکٹ کا سیزن رکھ سکتے ہیں’۔ چند روز پہلے ہی بھارت نے اس سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے ’انہوں نے بہت کی متوان، مضبوط اور تجربہ کار ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ تاہم انگلینڈ کے ساتھ حالیہ سیریز میں زبردست کامیابی نے پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند کردیے ہیں۔ پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ بھارتی شائقین بھی اس سیریز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ | اسی بارے میں جس کے پاس ٹکٹ اسے ویزہ 24 February, 2004 | کھیل ٹیسٹ کےلیے پاکستانی تماشائی05 March, 2005 | کھیل بھارتی ویزا کے لیے جوش وخروش24 February, 2005 | کھیل موہالی ٹیسٹ کی ٹکٹیں جمعے سے دستیاب23 February, 2005 | کھیل میچ لاہور میں، شائقین امرتسر کے20 March, 2004 | کھیل بھارتی دیوانے، پاکستانی ویزہ26 February, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||