بھارتی دیوانے، پاکستانی ویزہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز دیکھنے کے لئے آٹھ ہزار بھارتی شائقین کو ویزے جاری کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں نئی دہلی اور دنیا کے دیگر ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ بدھ کو اسلام آباد میں ایک اعلٰی سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر سیکرٹری داخلہ تسنیم نورانی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے شرکت کی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ویزا پالیسی کے بارے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جس کے پاس جس شہر میں کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹ ہوں گے اسے اسی شہر کا ویزا جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ پانچ ہزار ویزے جاری کئے جائیں گے جن کی تعداد ہر شہر کی مناسبت سے مقرر کی گئی ہے۔ لاہور کے ون ڈے کے لئے بس سروس سے آنے والے پانچ سو شائقین میچ کے اگلے دن وطن واپس چلے جائیں گے۔ ان بھارتی شائقین کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں علیحدہ انکلوژر بنایا جائے گا۔ پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے انٹرنیٹ پر ٹکٹوں کی فروخت شروع کی ہے۔ان ٹکٹوں کی قیمت 8 سے 20 پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔آن لائن پر پہلےسات ٹکٹ خریدنے والےشخص کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ یاد رہے کہ ایک شخص ایک وقت میں دس سے زائد ٹکٹ نہیں خرید سکتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||