BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 February, 2004, 07:51 GMT 12:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک بھارت کرکٹ سیریز:ٹکٹوں کا رن
پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت
پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ ماہ ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئےٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتے ہی لوگ بہت زور و شور سے اپنے شوق اور دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں اور اس سلسلے کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

پاکستان کا کرکٹ بورڈ پہلی مرتبہ آن لائن ٹکٹیں فروخت کر رہا ہے تاکہ بھارت کے وہ شائقین جو اس کرکٹ سیریز کو دیکھنا چاہیں، انہیں با آسانی ٹکٹ دستیاب ہو سکیں اور وہ پاکستان آ سکیں۔

اگر کسی نے زیاد دس سے زیادہ تعداد میں ٹکٹ خریدنے ہوں یا اس حوالے سے کوئی اطلاع حاصل کرنی ہو تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے pcbtickets@cricket.org کا ای میل ایڈریس دیا ہے جہاں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم میں سیٹوں کا پانچواں حصہ بھارت سے پاکستان آنے والے کرکٹ شائقین کے لئے مختص کر دیا جائے گا۔ بورڈ کے مطابق ٹکٹوں کی آن لائن فروخت بہت مقبول ثابت ہو رہی ہے۔

گزشتہ چودہ برس میں پہلی بار بھارت کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

پاکستان کے کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھارت سے میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کی خاطر ویزے کی پابندیوں میں کچھ نرمی کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں آج کو اسلام آباد میں ایک اجلاس بھی ہورہا ہے جس میں بھارت سے میچ دیکھنے کے لئے ہزاروں شائقین کی متوقع آمد کے منصوبہ بندی کی جائے گی۔

تاہم یہ بات واضح کردی گئی ہے کہ میچ دیکھنے کے لئے بھارت سے آنے والوں کو اس بات کی اجازت نہیں ہوگی کہ وہ پاکستان میں اپنے اقرباء سے میل ملاقات کی کوشش کریں۔

پاکستان کے خلاف بھارت اپنے دورے کا پانچ میں سے پہلا میچ تیرہ مارچ کو کراچی میں کھیلے گا۔

ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں تین ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ میچوں کے دوران بھارتی شائقین کو پاکستانی شائقین سے الگ نہیں بٹھایا جائے گا تاکہ کسی قسم کی بدمزگی نہ ہو۔

ادھر منگل کو پاکستانی ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے کہا کہ وہ نہیں چاہیں گے کہ کھیل کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں اور بھارتی شائقین کے درمیان کسی قسم کی زبانی تلخی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی وژن پر اربوں لوگ کھلاڑیوں کو دیکھ رہے ہوں گے لہذا یہ بہترین موقع ہے کہ ثابت کیا جائے کہ پاکستان کی ٹیم کھیل کو صرف کھیل سمجھ کر ہی کھیلتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد