آپ کی گلی میں کرکٹ: تصاویر ہمیں بھیجیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی ایشیا میں ہر گھر کے سامنے، ہر گلی اور ہر محلے میں کرکٹ کھیلنے کا منظر عام ہے۔ نوجواں لڑکے اور بعض اوقات بڑے اور بوڑھے بھی کھیلتے ہوئے دکھائی دے جاتے ہیں۔ یہ ایک ایسا کھیل ہے جو ہر طبقے کے لوگوں میں مقبول ہے۔ اپنے محلے، گلی یا گھر میں کرکٹ کی تصاویر ہمیں بھیجئے۔ ہم آپ کی یادگار تصاویر آپ کے نام کے ساتھ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر شائع کریں گے۔ براہِ مہربانی تصویر بھیجنے کے لئے درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔ 1- صرف اپنی کھینچی ہوئی تصویریں بھیجیں۔ 2- صرف دیئے گئے موضوع پر تصاویر بھیجیں۔ 3- ہر تصویر کے ساتھ جگہ کا نام اور تفصیل ضرور لکھ کر بھیجیں کہ تصویر کب کھینچی گئی اور آپ کو کیوں پسند ہے۔ 4- ہمارے لئے فرداً فرداً سب کو مطلع کرنا ممکن نہ ہوگا کہ ہم نے ان کی بھیجی ہوئی تصاویر موصول کر لی ہیں۔ منتخب ہونے والی تصاویر شائع ہوتی رہیں گی۔ اس کے لئے آپ کی آواز کو وزٹ کرتے رہیئے۔ آپ اپنی تصاویر درج ذیل پتے پر بھیج سکتے ہیں: ہمیں تصاویر بھیجنے سے قبل آپ کا بی بی سی کے قوانین سے اتفاق کرنا ضروری ہے۔
تصویریں بھیجنے کا مطلب ہوگا کہ آپ ہمیں انہیں شائع کرنے کا حق دے رہے ہیں جس کے لئے بی بی سی آپ کو کوئی رائلٹی نہیں دے گی۔ ان تصاویر کے کاپی رائٹ آپ کے پاس ہی رہیں گے اور اگر آپ ان تصاویر کو کہیں اور شائع کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔ ہم یقین دہانی نہیں کراسکتے کہ ہم آپ کی تمام تصاویر شائع کریں گے اور آپ کی تصاویر کے ساتھ شائع ہونے والے تبصرے میں تبدیلی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||