دوستی کے لئے پاک بھارت کرکٹ میچ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز میں دونوں ممالک کے لوگوں کی دلچسپی تو تھی ہی لیکن دونوں ملکوں کے سٹار کھلاڑیوں کے درمیان ایک خصوصی میچ سے اس دلچسپی میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ بھارتی اور پاکستانی پنجاب کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بھارت کے شمالی شہر پیٹیالہ میں ایک روزہ دوستانہ میچ ہوا جس دیکھنے کے لئے پندرہ ہزار افراد آئے۔ یہ میچ بھارتی پنجاب کی ٹیم نے جیت لیا۔ میچ کے بعد پاکستان کے لیگ سپنر مشتاق احمد نے کہا کہ ’ہمارے یہاں آنے سے واضح ہو جاتا ہے کہ ہم ایک ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی اطمینان رکھیں کہ جب وہ پاکستان جائیں گے تو ان کی بہت پذیرائی ہوگی۔ اور یہی بات پاکستان کے کھلاڑی اعجاز احمد نے کہی جو اس ٹیم میں شامل تھے جس نے پانچ برس قبل بھارت کا دورہ کیا تھا۔ اعجاز کا کہنا تھا: ’ہمیں یہاں جیتنے یا ہارنے نہیں آئے بلکہ دوستی کے لئے آئے ہیں اور یہ میچ سرحد کے دونوں طرف رہنے والوں کو قریب لانے کا ایک بہانہ ہے۔‘ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستانی کھلاڑیوں کے ارد گرد کافی لوگ جمع تھے جو ان سے آٹو گراف لینا چاہتے تھے۔ دنوں ٹیموں کی کپتانی دو سابق کھلاڑیوں نے کی۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت سعید انور کر رہے تھے جبکہ بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض مہندر امرناتھ نے ادا کئے۔ سعید انور نے بھارتی کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ بے دھڑک ہو کر پاکستان جائیں اور پاکستانیوں کی میزبانی کا لطف اٹھائیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||