BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 March, 2004, 04:27 GMT 09:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میچ لاہور میں، شائقین امرتسر کے
News image
واہگہ پر پرچم اتارنے کا مقابلہ ہر شام ہوتا ہے
پاک بھارت ایک روزہ سیریز کے آخری دو میچوں کے لئے بھارتی شائقین کی بڑی تعداد امرتسر سے واہگہ کے راستے لاہور پہنچ رہی ہے۔

لاہور میں ہونے والا پہلا اور مجموعی طور پر ایک روزہ سیریز کا چوتھا میچ اتوار کو کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان نے ان شائقین کو ویزے کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے امرتسر میں ایک عارضی دفتر قائم کر رکھا ہے۔

جمعہ کے روز تقریباً تین ہزار افراد اس عارضی دفتر کے باہر قطار لگائے کھڑے رہے۔ ان میں سے کئی تو گزشتہ تین دن سے امرتسر میں دفتر کھلنے کا انتظار کر رہے تھے کیونکہ پہلے اس دفتر کے بدھ کے روز کھلنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مشرقی پنجاب کے دارالحکومت چندیگڑھ سے بی بی سی کے نامہ نگار آست جولی نے بتا ہے کہ گزشتہ روز جن افراد کو ویزے جاری کیے گئے وہ مسکراتے چہروں کے ساتھ یہ کہتے ہوئے اس عارضی دفتر سے باہر نکلے کہ ان کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا ہے۔

ویزا کے خواہشمند افراد میں مرد، عورتیں اور بچے شامل تھے۔

ان افراد میں بیشتر ایسے تھے جو میچ دیکھنے کے ساتھ پاکستان دیکھنے کے بارے میں بھی پرجوش تھے۔ کئی کا کہنا تھا کہ میچ تو ایک بہانہ ہے۔

امرتسر کی انتظامیہ نے ان شائقین کو سرحد پار بھجوانے کے لئے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور اس موقع پر مزید بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ ایک روز سیریز میں پانچ میچ شامل ہیں جن میں سے پہلے میچ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی۔ یہ میچ کراچی میں کھیلا گیا تھا۔ اس کے بعد راولپنڈی اور پشاور کے میچ پاکستان نے جیتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد