پاکستان نے میدان مار لیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے شہر راولپنڈی کے لیاقت سٹیڈیم میں پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انڈیا کو بارہ رن سے شکست دے دی ہے۔ بھارت نے پاکستان کے 329 رن کے جواب میں 317 سترہ رن بنائے اور اس کی پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ سچن تندولکر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے چودہ چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور شعیب ملک کی گیند پر ایک سو بیالیس رن بنا کر عبدالرزاق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ سچن وہ پہلے بھارتی کھلاڑی ہیں جنہوں میں پاکستان میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں سنچری بنائی ہے۔ سہواگ آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے چار چوکوں کی مدد سے چھبیس رن بنائے اور انہیں شعیب اختر نے کو بولڈ کر دیا۔ سہواگ کے بعد وی وی ایس لکشمن کو محمد سمیع نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ انہوں چار رن بنائے۔ کپتان سورو گنگولی بھارت کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے پندرہ رن بنائے اور وہ شاہد آفریدی کی گیند پر معین خان کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ راہول ڈراوڈ چھتیس رن بنا کر محمد سمیع کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے۔ ڈراوڈ کے بعد یوراج سنگھ شاہد آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شعیب اختر نے محمد کیف کو سات رن پر آؤٹ کر دیا اور شعیب اختر کی اگلی ہی گیند پر ظہیر خان بھی آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 329 رنز بنائے۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جنہیں یوراج سنگھ نے بولڈ کیا۔ انہوں نے اٹھاون گیندوں پر دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے اسی رن بنائے۔ یوسف یوحنا کو بھی یوراج سنگھ نے بولڈ کیا۔ انہوں نے چھبیس گیندوں میں چوبیس رن بنائے۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی یاسر حمید تھے۔ انہوں نے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے چھیاسی رن بنائے اور وہ رن آؤٹ ہوئے۔ یاسر حمید کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان انضمام الحق اٹھائیس رن بنا کر نہرا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد نہرا کی اگلی ہی گیند پر معین خان صرف رن پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد یونس خان اٹھائیس رن بنا کر نہرا کی گیند پر ڈراوڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان ٹیم میں شاہد آفریدی اور شبیر احمد جبکہ بھارتی ٹیم میں وی وی ایس لکشمن اور آر آر پوار کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی اور یاسر حمید نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ بھارت کی جانب سے بالاجی نے بولنگ کا آغاز کیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان سورو گانگولی، جو انفٹ ہو گئے تھے اور ان کی دوسرے ون ڈے میں شمولیت پر شبہے کا اظہار کیا جا رہا تھا، فٹ ہو کر یہ میچ کھیل رہے ہیں۔ دوسرے ون ڈے کے لئے اعلان کردہ ٹیمیں: پاکستان: شاہد آفریدی، یاسر حمید، یوسف یوحنا، انضمام الحق ( کپتان)، یونس خان، عبدالرزاق، معین خان (وکٹ کیپر)، شعیب ملک، شبیر احمد، شعیب اختر، محمد سمیع انڈیا: وریندر سہواگ، سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن، راہول ڈراوڈ (وکٹ کیپر)، سورو گنگولی ( کپتان)، یوراج سنگھ، محمد کیف، آر آر پواڑ، ظہیر خان، ایل بالاجی، اے نہرا |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||