BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 March, 2004, 07:48 GMT 12:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راولپنڈی میں دوسرے معرکے کی تیاری
نہرہ اور گنگولی
گنگولی بخار کے باعث ٹیم کے ایک پریکٹس سیشن سے غیر حاضر رہے ہیں
پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں پہلے ون ڈے کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد منگل کو ایک بار پھر راولپنڈی کے لیاقت سٹیڈیم میں اتر رہی ہیں۔

اس میچ کے لئے دونوں ٹیموں نے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ باؤلر شبیر احمد جو ہاتھ پر چوٹ کی وجہ سے پچھلا میچ نہیں کھیل سکے تھے اس میچ کے لئے ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ وہ رانا نویدالحسن کی جگہ لیں گے۔

دوسری طرف انڈیا کی ٹیم میں ہیمنگ بدانی کی جگہ ڈبلیو ایس لکشمن کو رکھا گیا ہے جو گھٹنے پر چوٹ کی وجہ سے پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان دوسرے ون ڈے کے لئے بھارتی کپتان سورو گنگولی کی شمولیت بھی غیر یقینی ہے جبکہ اشیش نہرہ ان فٹ ہونے کے باعث یہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

گنگولی بخار کے باعث ٹیم کے ایک پریکٹس سیشن سے غیر حاضر رہے ہیں جبکہ نہرہ پنڈلی زخمی ہونے کی وجہ سے ان فٹ ہوگئے ہیں۔

انڈین ٹیم کے نائب کپتان راہول ڈراوڈ نے کہا ’گنگولی کو ہلکا سا بخار ہے تاہم انکی صحت کا جائزہ لینے کے بعد ہمیں امید ہے کہ وہ اس میچ میں شرکت کرسکیں گے‘۔

بھارتی کھلاڑی لکشمن حال ہی میں گھٹنا زخمی ہونے کے بعد ٹھیک ہوئے ہیں۔

اشیش نہرہ نے میچ کا آخری اوور کرواتے ہوئے صرف تین رن دئے جوکہ بھارتی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرگئے کیونکہ پاکستان کو یہ میچ جیتنے لئے محض پانچ رن درکار تھے۔

بھارتی کھلاڑی انیل کمبلے، اجیت اگرکر اور ہربھجن سنگھ ان فٹ ہونے کے باعث پہلے ہی اس دورے میں شامل نہیں ہیں جبکہ ظہیر خان بھی زخمی ہیں۔

انڈیا کے کوچ جان رائٹ نے کہا ہے کہ ٹیم کو اپنی بولنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ’کمبلے اور ہربھجن ٹیم میں نہیں ہیں اور اب یہ سوچنے کا کوئی فائدہ نہیں کہ وہ ٹیم کے لئے کتنے فائدہ مند ثابت ہوسکتے تھے‘۔

پاکستان کے فاست بولر شبیر احمد زخمی تھے اور وہ حال ہی میں بہتر ہوئے ہیں لیکن ابھی جاوید میانداد نے ان کی شمولیت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ’شبیر کی واپسی خوش آئند ہے لیکن ہم اپنی ٹیم کا اعلان منگل دوپہر تک کریں گے‘۔

میانداد نے اختتام ہفتہ اپنے کھلاڑیوں کی بولنگ بہتر بنانے کی کوششوں پر صرف کیا۔

شعیب اختر منگل کے میچ کے ساتھ ہی اپنے سو ایک روزہ میچ پورے کرلیں گے لیکن وہ کہتے ہیں کہ اگرچہ یہ خوشی منانے کا موقع ہے مگر وہ اس دن کو صرف پاکستان کے جیتنے کی صورت میں منائیں گے۔

انہوں نے کراچی میں اپنی بولنگ پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ انہوں نے زیادہ رن نہیں دئے بلکہ کراچی کی پچ ہی ایسی تھی جہاں رن روکنا مشکل تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد