دُور درشن کو میچ دکھانے کی اجازت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اور پاکستان کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والا دوسرا ایک روزہ میچ دور درشن پر دیکھا جا سکے گا۔ انڈیا میں سپریم کورٹ نے ’ٹین سپورٹس‘ نامی ٹیلی ویژن چینل سے کہا ہے کہ دور درشن سے کہا گیا ہے کہ وہ میچوں کی نشریات کے دوران ’ٹین سپورٹس‘ کا لوگو اور اشتہار بھی دکھائے۔ .تاہم دور درشن کو ایسےاشتہارات نہ دکھانے کا اختیار ہے کہ جنہیں قانوناً انڈیا میں نشر نہیں کیا جا سکتا۔ دور رشن اور پرسار بھارتی کو حکومت کے پاس دس کروڑ روپیہ جمع کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس حکم کا اطلاق صرف راولپنڈی میں ہونے والے دوسرےایک روزہ کی حد تک ہے۔ عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت سترہ مارچ تک ملتوی کی ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ سیریز کے میچ دکھانے کا مکمل اختیار ’ٹین سپورٹس‘ کے پاس ہے۔ لیکن وہ دور درشن اور کیبل آپریٹروں کو سگنل دینے پر تیار ہے۔ ٹین سپورٹس کا کہنا ہے کہ اس نے کئی کروڑ روپیہ دے کر میچ دینے کا اختیار حاصل کیا تھا اور دوسروں کو سگنل دینے اس کو شدید مقصان اٹھانا پڑے گا۔ ٹین سپورٹس کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگر انہیں خود دبئی سے سگنل ملنے میں مشکل ہوئی تو ان کے لئے دور درشن کو سگنل دینا بھی مشکل ہو جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||