BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 March, 2004, 07:07 GMT 12:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پہلا میچ اور ہزاروں تماشائی
کراچی میں پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ
پاکستان اور بھارت کے درمیان کراچی میں کھیلے جانے والے پہلا ایک روزہ میچ دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی نیشل سٹیڈیم میں جمع ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کراچی کے سٹیڈیم میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں اور سٹیڈیم اور اس کے ارد گرد کی سڑکوں پر پانچ سو کے قریب پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

دنوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے بھارت کی کرکٹ ٹیم لگ بھگ چودہ برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق پاکستان اور بھارت کے اس میچ کو دیکھنے کے لئے جنوبی ایشیا کے تین سے چھ کروڑ شائقین ٹی وی کے سامنے بیٹھے ہوں گے۔

ہفتے کے دن کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ کے بعد دونوں ٹیمیں چار ایک روزہ میچ اور کھیلیں گی جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے اس دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچوں کی ایک سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

کراچی میں بی بی سی کے نامہ نگار پال اینڈرسن کہتے ہیں کہ وہاں امراء کے لئے اور شہرت رکھنے والوں کے لئے یہ میچ ایسا ہے جسے ہر صورت میں دیکھا جانا ہے۔

اس میچ کو دیکھنے کے لئے بھارت سے بھی کئی معروف شخصیات آئی ہیں۔

ہمارے نامہ نگار کہتے ہیں کہ لگتا ہے کہ میچ دوستانہ ہوگا مگر دونوں ہی ٹیمیں اسے جیتنے کی بھر پور کوشش کریں گی۔

ادھر بھارت میں سپریم کورٹ نے لاکھوں ناظرین کی درخواست مانتے ہوئے ایک کیبل چینل کو حکم دیا ہے کہ وہ سرکاری ٹیلی وژن کے ذریعے دکھایا جانے والا پہلا میچ عام لوگوں تک پہنچائے۔

بھارت میں کیبل چینلز کی نشریات محدود نوعیت کی ہیں جبکہ سرکاری ٹیلی وژن کو نوے فیصد لوگ دیکھ سکتے ہیں۔

بھارت کے لوگوں میں بھی اس سیریز کا بہت جنون ہے اور ہزاروں شائقین نے پاکستان جا کر میچ دیکھنے کے لئے انٹرنیٹ پر ٹکٹ خریدے ہیں۔

کراچی شہر میں انتظامیہ نے ان لوگوں کو میچ دکھانے کے لئے مقامی سینما گھروں میں بھی یہ میچ دکھانے کا انتظام کیا ہے،جو ٹکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد