میچ دیکھنے کے لئے بے چین کون کون | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں ہونے والی کرکٹ سیریز دیکھنے کے لئے بھارت سے پاکستان جانے والوں کی قطار لگ گئی ہے ۔ان میں سیاسی رہنما ، فلم اسٹار ز کے علاوں کرکٹ کے سابق کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ پہلا میچ پاکستان کے شہر کراچی میں ہوگا۔ بھارت چودہ سال کے بعد پاکستان میں کھیلے گا ۔ پاکستان جانے والوں میں کانگریس صدر کی سونیا گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی ، راہل گاندھی اور ان کے داماد رابرٹ وڈرہ بھی شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ میچ دیکھنے کے لئے کئی سابق کرکٹروں نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے ۔مشہور صنعت کار اور پارلیمان کے رکن وجے مالیا بنگلور سےاپنے نجی طیارے سے کراچی جا رہے ہیں۔ سان فرانسسکو سے ٹیلی فون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئےوجے مالیا نے بتایا کہ ان کے بوئنگ727 میں ان کے ساتھ ان کے کچھ سیاسی دوست بھی جا رہے ہیں۔ کئی فلم اسٹار بھی اس موقع پر کراچی میں ہوں گے۔
کرکٹ کے شوقین سنیل شیٹی ان میں سے ایک ہیں ان کا کہنا ہے کہ اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لئے وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ فلم اسٹارز کا ایک بڑا گروپ پچیس مارچ کو لاہور جا رہا ہے جو وہاں چیرٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کرےگا۔ اس گروپ میں شلپا شیٹی ، اکشے کمار اور گلوکار شان ہونگے۔ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سو مہمانوں کی ایک فہرست دی گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||