ہمیں بیٹنگ جتوائے گی:ڈراوڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان راہول ڈراوڈ نے کہا ہے کہ دورہء پاکستان کے دوران سیکیورٹی کے معاملے پر اب بہت کچھ کہا جا چکا ہے اور اب ہمیں اپنی تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز کر دینی چاہیے۔ نئی دہلی میں پاکستان میں ہونے والی سیریز کے سپانسرز کی طرف سے ہونے والی ایک تقریب میں اخبار نویسوں سے گفتگور کرتے ہوئے راہول ڈراوڈ نے کہا کہ کرکٹ شائقین کی طرح کھلاڑی بھی اس سیریز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ بھارتی ٹیم میں شامل سچن تندولکر کے علاوہ تمام کھلاڑی پہلی دفعہ پاکستان کے دورے پر جارہے ہیں اور وہ یہ سیریز ان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ بھارت کی کرکٹ ٹیم آئندہ بدھ کو تقریباً پندرہ سال بعد پہلی دفعہ تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان روانہ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران حاصل ہونے والے تجربے سے انہیں دورہء پاکستان کے دوران بہت مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے اور وہ اس کی جیت میں اہم کردار ادا کرئے گی۔ بھارت کرکٹ نے آج تک پاکستان کی سرزمین پر بیس ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں لیکن وہ ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔ راہول ڈراوڈ نے کہا کہ دونوں ٹیمیں یہ میچ جیتنے کے لیے پوری کوشش کریں گی اور شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ بھارتی نائب کپتان نے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ پاکسان دورے کے دوران ایک روزہ میچ پہلے کھیلے جارہے ہیں اور ٹیسٹ میچ بعد میں کھیلے جارہے ہیں۔ بھارتی آف سپنر ہربجن سنگھ کو پورے دورے کے لیے ان فٹ قرار دے دیا گیا ہے تاہم انیل کمبلے اور اجیت اگرکر کو ٹیسٹ میچوں میں شامل کر لیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||