BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 March, 2004, 09:02 GMT 14:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پہلی جیت انڈیا کی
پہلا میچ
راہول ڈراویڈ نے ننانوے رنز بنائے
انڈیا نے کراچی میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پانچ رنز سے ہرا دیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم نے انڈیا کے تین سو انچاس رنز کے جواب میں پچاس اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو چوالیس رنز بنائے۔

میچ کو شائقین کی بہت بڑی تعداد نے دیکھا جنہوں نے جیتنے والی ٹیم کو زبردست داد دی۔

پاکستان کی طرف سے کپتان انضمام الحق نے ایک سو بائیس رنز بنائے جبکہ انڈیا کی طرف سے راہول ڈراویڈ نے سب سے زیادہ ننانوے رنز بنائے۔

انضمام کی اننگز میں بارہ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

پاکستان کی طرف سے عمران فرحت اور یاسر حمید نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ یاسر حمید سات رنز پر آؤٹ ہوئے اور عمران فرحت چوبیس رنز بنا کر۔

یوسف یوحنا تہتر رنز کی شاندار اننگز کے بعد سہواگ کی بالنگ پر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں چار چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔

اس وقت شعیب ملک اور معین خان بیٹنگ کر رہے ہیں۔ پاکستان کی دوسری وِکٹ چونتیس، تیسری ایک سو انہتر پر، چوتھی دو سو اٹھتر، پانچویں تین سو پانچ پر اور چھٹی تین سو بائیس پر گری۔

اس سے قبل انڈیا نے اپنے پاس اورز میں تین سو انچاس رنز کا سکور کیا۔ اس کی طرف سے سب سے زیادہ سکور راہول ڈراویڈ نے کیا جنہوں نے ننانوے رنز بنائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد