پاکستان کے لئے تین سو پچاس کا ہدف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا اور پاکستان کے درمیان کھیلی جانے والی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انضمام الحق نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سہواگ اور تیندولکر نے انڈیا کی اننگ شروع کی اور شعیب اختر اور محمد سمیع نے بالنگ کا آغاز کیا۔ انڈیا کے بلّے بازوں نے پچاس اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو انچاس رنز بنائے۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں ویریندر سہواگ، سچن ینڈولکر، سرو گانگولی، یوراج سنگھ، راہول ڈراویڈ، محمد کیف اور ظیر خان شامل ہیں ۔ ڈراویڈ کو شعیب اختر نے ننانوے رنز پربولڈ کیا۔ انہوں نے انڈیا کی طرف سے سب سے زیادہ رن بنائے۔ پاکستان کی طرف سے شعیب اختر نے نو اوور میں اکیاون رن کے عوض دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔ محمد سمیع نے تہتر رن دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ رانا نوید الحسن نے دس اوور میں تہتر رن کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ عبدالرزاق نے نو اوور میں تراسی رنز دیئے اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ شعیب ملک نے دس اوور میں پچاس رنز دیئے۔ میچ کے آغاز پر سچن ٹنڈولکر نے سہواگ کے ساتھ مِل کر صرف نو اوور میں اپنی ٹیم کو انسٹھ رنز کا طوفانی اسٹارٹ دیا ۔ سچن ٹنڈولکرخوش قسمت تھے کہ سات رنز پر شعیب اختر کی گیند پر یونس خان نے ان کا عمدہ کیچ لے لیا لیکن امپائر سائمن ٹافل نے وہ گیند نوبال قرار دے دی ۔سہواگ کا کیچ شعیب اختر کی گیند پر شعیب ملک نے اسوقت گرادیا جب ان کا اسکور صفر تھا جس کا فائدہ انہوں نے خوب اٹھایا۔ بھارت کی پہلی وکٹ انسٹھ رنز پر گری جب شعیب اختر نے سچن ٹنڈولکر کو اٹھائیس رنز کے اسکور پر رانا نوید الحسن کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ ان کی اننگز میں چار چوکےاور ایک چھکا شامل تھا ۔ سہواگ نے انتہائی بے دردی سے بولرز کی پٹائی کی ۔ رانا نوید الحسن کے پہلے ہی اوور میں چوبیس رنز بنے ۔ سہواگ چودہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اناسی رنز صرف ستاون گیندوں پر بناکر رانا نوید الحسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ نیشنل اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا ہے اور کئی ممتاز شخصیات بھی یہ میچ دیکھ رہی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||