BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان اے نے انڈیا کو ہرا دیا
پاکستانی شائقین
پاکستانی شائقین پریکٹس میچ کے بھی دیوانے
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اے نے ایک روزہ پریکٹس میچ میں چھیالیس اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنالیے اور اس طرح بھارتی ٹیم کو ہرا دیا ہے۔

بھارت نے پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بنائے تھے۔

فیصل اقبال نے پچاس رنز بنائے جبکہ قیصر عباس نے اڑتیس رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے کپتان توفیق نے ایک سو چار رنز سکور کئے۔ تندولکر کی گیند پر ان کا کیچ راہول ڈراوڈ نے لیا۔

اوپننگ بیٹسمین عمران نذیر انہتر کے سکور پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے یہ سکور صرف بتیس گیندوں میں بنایا۔ انہوں ظہیر خان نے بولڈ کیا۔

نعمان اللہ نے پینتیس رنز بنائے۔ انہیں سہواگ کی گیند پر کارٹک نے کیچ آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بھارت نےپچاس اوورز میں تین سو پینتیس رنز بنائے تھے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

راہول ڈراوڈ نے سب سے زیادہ بانوے رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ یہ سکور انہوں نے انہتر گیندوں پر تیرہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا۔

پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ورندر سہواگ تھے جنہوں نے اڑسٹھ گیندوں پر تیرہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے پچھتر رنز بنائے۔ وہ قیصر عباس کی گیند پر بازد خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سارو گنگولی کو عمرگل نے اپنی ہی گیند کیچ آؤٹ کیا۔

سہواگ پچھتر رنز پر آؤٹ
سہواگ پچھتر رنز پر آؤٹ

سنچن تندولکر کو قیصر عباس نے بولڈ آؤٹ کیا۔ انہوں نے بیاسی گیندوں میں گیارہ چوکوں کی مدد سے چھہتر رنز بنائے۔

لکشمن اٹھائس کے سکور پر آؤٹ ہوئے۔ انہیں جنید ضیاء نے بولڈ کیا۔

آؤٹ ہونے والے پانچویں بیٹسمین یووراج سنگھ کی وکٹ یاسر عرفات نے لی۔ ان کا کیچ فیصل اقبال نے پکڑا۔ یووراج نے دس رنز بنائے۔

محمد کیف نے بیس رنز بنائے۔ انہیں عمرگل نے رن آؤٹ کیا۔

قیصر عباس نے دس اوورز میں چھپن رنز دیئے اور دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جنید ضیاء نے دس اوورز میں چوّن رنز دیئے ایک وکٹ حاصل کی، یاسر عرفات نے ستتّر رنز کے عوض ایک کھلاڑی آؤٹ کیا، عمرگل نے دس اوورز میں چوہتر رنز دیئے اور ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ محمد خلیل نے دس اوورز میں ستّر رنز دیئے اور وہ کسی کھلاڑی کو آؤٹ نہ کر سکے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی ٹیم اے میں توفیق عمر (کپتان)، عمران نذیر، بازد خان، فیصل اقبال، نعمان اللہ، قیصر عباس، کامران اکمل، یاسر عرفات، جنید ضیاء، عمر گل اور محمد خلیل شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم میں سارو گنگولی، ورندر سہواگ، راہول ڈراوڈ، لکشمن، یووراج سنگھ، محمد کیف، عرفان پٹھان، مرلی کرتک، ظہیر خان اور لکشمی پتھی بالاجی شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم کرکٹ سیریز کے لئے بدھ کے روز لاہور پہنچی تھی۔ ٹیم کی آمد پر کڑے حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ شائقین دونوں ممالک کے مابین ہونے والی کرکٹ سیریز کے بارے میں انتہائی پرجوش ہیں جس کا آغاز تیرہ مارچ کو کراچی میں ایک روزہ میچ سے ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد