BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 March, 2004, 17:29 GMT 22:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کڑی حفاظت، روایتی میزبانی

ٹیم
بھارتی کھلاڑی ہوائی اڈے سے باہر آ رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کی آمد پر اور اس کے کپتان سارو گنگولی کی پریس کانفرنس کے موقع پر لاہور کے فائیواسٹار ہوٹل میں غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

صحافیوں اور فوٹوگرافروں کو بھارتی کپتان کی پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے کڑی چیکنگ کے عمل سے گزرنا پڑا تھا۔ ان کے بیگ اور سازوسامان کی تلاشی اس عمل کا حصہ تھی جو اس دورے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سائے کی طرح رہے گی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم جب لاہور پہنچی تو اسے بین الاقوامی آمد کے بجائے ڈیپاچر لاؤنج سے باہر لایا اور سخت حفاظتی انتظامات میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

ہوٹل کے ان کمروں میں جہاں بھارتی کرکٹ ٹیم کا قیام رہے گا سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے لابی اور دیگر جگہوں کو اپنے آلات کے ساتھ چیک کرکے اطمینان کیا۔

ایلٹ پولیس فورس کے مستعد جوان غضب کی نگاہوں کے ساتھ ہر آنے جانے والے کو دیکھ رہے تھے۔

جنوبی افریقی ٹیم کی آمد کے موقع پر باوردی افراد بڑی تعداد میں تعینات کئے گئے تھے جبکہ بھارتی ٹیم کی سکیورٹی میں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی تعداد زیادہ ہے۔

ہوٹل کی انتظامیہ اس صورتحال سے پریشان نہیں ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس غیرمعمولی سکیورٹی سے ان کا بزنس قطعا متاثر نہیں ہوگا لیکن ہوٹل کی انتظامیہ نے یہ تسلیم کیا کہ انہیں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ بھارتی کرکٹرز ناشتہ اور کھانا اپنے کمروں میں ہی کریں۔

جہاں تک پاکستانیوں کی روایتی مہمان نوازی کاتعلق ہے تو اس میں کوئی کمی دکھائی نہیں دیتی تھی۔

ائرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ہار پہنائے تو ہوٹل کے دروازے پر یہ رسم ہوٹل کی انتظامیہ نے ادا کی بھارتی کرکٹرز بہت نارمل نظرآرہے تھے۔

لاہور میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورے کے سلسلے میں عام لوگوں میں بے پناہ جوش وخروش نظرآرہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم نے آنے میں دیر کردی ہے لیکن بدیر آئید درست آئید کے مصداق مہمان ٹیم کوپاکستانیوں کی زبردست مہمان نوازی ضرور ملے گی اور اس کے بدلے ہم پاکستانیوں کو اچھی کرکٹ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد